اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سےماہ مئی میں برازیل میں ساؤ پاؤلو کے قریبی دو شہروں Piracicaba اور Limeira میں اسلام احمدیت کا پیغام پہنچانے اور مذہبی رواداری کے حوالے سے تعارف کروانے کا موقع ملا۔ سب سے پہلے Piracicaba شہر میں ’مذہبی آزادی‘ کے موضوع پر ایک تقریب مقامی کونسلر کی جانب سے کونسل ہاؤس میں منعقد ہوئی جس میں خاکسار (مبلغ سلسلہ) کو اسلام احمدیت کی پُرامن اور روادارانہ تعلیمات بیان کرنے کی توفیق ملی۔ بعد ازاں خاکسار کو قریبی شہر Limeiraکی کونسل ہاؤس میں بھی مدعو کیا گیا۔ کونسل کے صدر اور نائب صدر نے اپنے دفتر میں خیر مقدم کیا اور پھر کونسل کے اجلاس میں تمام کونسلرز کے سامنے اسلام اور جماعت احمدیہ کے متعلق ایک تفصیلی پریزنٹیشن پیش کرنے کی سعادت ملی۔ اس تبلیغی و تعلقاتی دورہ کے دوران اللہ تعالیٰ کے فضل سے میڈیا کے ذریعہ بھی جماعت احمدیہ کا تعارف کروانے کی توفیق ملی۔ ایک ٹی وی چینل نے خاکسار کا تفصیلی انٹرویو نشر کیا جبکہ دو اخبارات نے بھی انٹرویوز شائع کیے جن کے ذریعہ ہزاروں افراد تک جماعت احمدیہ کا پیغام پہنچا۔ مزید یہ کہ ان شہروں میں جماعتی تعارف پر مبنی پمفلٹس تقسیم کیے گئے اور متعدد افراد سے بالمشافہ اسلام کے بارے میں گفتگو کی۔ (رپورٹ:حافظ احتشام احمد مومن۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)