اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مجلس انصار اللہ بنگلہ دیش کے زیرِ انتظام ریجنل سطح پر ورکشاپس کا انعقاد مورخہ ۱۱، ۱۳ اور ۱۹؍اپریل ۲۰۲۵ء کو کیا گیا۔ یہ ورکشاپس مجلس انصار اللہ کی ۴۶ویں مجلس شوریٰ میں منظور شدہ تجویز پر عمل درآمد کے لیے منعقد کی گئیں۔ اس تجویز کا موضوع ’’دعوت الیٰ اللہ‘‘ تھا۔ ہمارے داعیان الیٰ اللہ میں بعض عمر رسیدہ، بعض کم تعلیم یافتہ اور بعض نومبائعین شامل ہیں جنہیں دلائل سے مکمل واقفیت حاصل نہیں ہوتی۔ اس کمی کو پورا کرنے کے لیے ایک تعلیمی پرچہ/لیفلیٹ تیار کیا گیا جس میں بنیادی علم الکلام کے دلائل شامل کیے گئے۔ اس کا مقصد یہ تھا کہ ان کو یاد کر کے ہر احمدی اپنے عقیدے کے حق میں مضبوط دلائل پیش کرسکے۔ ملک کے ۱۳؍ریجنز میں ۱۳۵؍مجالس سے ۲۷۰؍زعماء، ۱۳؍ریجنل ناظمین اعلیٰ اور ۲۱؍ضلع ناظمین اعلیٰ نے اس میں شمولیت کی۔ اللہ کرے کہ یہ ورکشاپس ہر لحاظ سے بابرکت ثابت ہوں اور ہم سب کو بہترین رنگ میں خدمتِ دین کی توفیق عطا ہو۔ آمین (رپورٹ:نوید الرحمٰن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) ٭…٭…٭ مزید پڑھیں: کینیا کے ویسٹرن ریجن (بی) ممیاس کی جماعت Lunganyiroمیں مسجد کا با برکت افتتاح