فرمودہ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 02ستمبر 2013ء بروز سوموار مسجد فضل لندن میں درج ذیل نکاحوں کا اعلان فرمایا۔ تشہد و تعوذ اور مسنون آیات قرآنیہ کی تلاوت کے بعدحضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:۔ I would like to make announcements of some Nikahs today but before announcing and getting the consent of the parties I would like to read the translation of these verses. پھر حضور انور نے خطبہ نکاح میں تلاوت فرمودہ قرآنی آیات کا انگریزی ترجمہ کرنے کے بعد فرمایا: This is the beautiful guideline for successful marriages. These are the verses which are commonly recited for performing Nikahs. This is the beauty of Islam that it guides in every sphere of life. Thus all those who are going to get married today, those Nikahs are going to be settled today, they should remember all the time that their marriages can only be sucessful when they follow these guidelines. With these few words, now I will make announcements of the Nikahs. Why did I read the translation in English? Because today, we have three Nikahs of non-Pakistani couples. So just to let them understand, I have read this translation. اس کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اب میں نکاحوں کا اعلان کروں گا۔ پہلا نکاح عزیزہ سیدہ ملاحت پاشا بنت مکرم سید حمیداللہ نصرت پاشا صاحب کا ہے جو عزیزم بصیر احمد خان ابن مکرم ظہیر احمد خان صاحب کے ساتھ دس لاکھ روپے حق مہر پر طے پایا ہے۔ لڑکی کے والد یہاں نہیں ہیں ، وہ پا کستان میں ہیں۔ ان کے وکیل مرزا طیب احمد صاحب ہیں۔ اس کے بعد حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور لڑکے سے ایجاب و قبول کرتے وقت حضور انور نے ایک دفعہ روپے کی بجائے سہواً پاؤنڈ کا لفظ کہہ دیا۔ پھر خود ہی اس کی درستی فرما دی اور مسکراتے ہوئے لڑکے سے فرمایا کہ پاؤنڈ سن کرگھبرا گئے ہو گے ؟ دوسرا نکاح عزیزہ سیدہ ثمرۃ الحئی رفعت بنت مکرم سید توقیر مجتبیٰ صاحب ربوہ کا ہے جو عزیزم طارق ہارون ملک ابن مکرم جاوید یامین ملک صاحب جو امریکہ کے رہنے والے ہیں۔ ہمارے واقفِ زندگی ہیں۔ اس وقت ریویوآف ریلیجنز میں کام کر رہے ہیں۔ ان کے ساتھ ساڑھے تین ہزار یو ایس ڈالر حق مہر پر طے پایا ہے۔ لڑکی کے والد یہاں نہیں ہیں۔ ان کے وکیل عزیزم مرزا وقاص احمد صاحب مقرر ہیں۔ اگلا نکاح عزیزہ عائشہ حمدیٰ مجید بنت مکرم عبدالمجید شاہد صاحب مرحوم ربوہ کا ہے جو عزیزم محمد نیر احمد منگلا مربی سلسلہ ربوہ کے ساتھ ڈیڑھ لاکھ روپے حق مہر پر طے پایا ہے۔ جو مکرم اسلم شاد صاحب منگلا کا بیٹا ہے جو ہمارے ربوہ میں پرائیویٹ سیکرٹری ہیں۔ لڑکی کے وکیل مکرم ملک جمیل الرحمن صاحب رفیق ہیں اور لڑکے کی طرف سے بھی ان کے والد اسلم شاد منگلا صاحب ہی وکیل ہیں۔ اگلا نکاح عزیزہ ثمرین اعظم بنت مکرم اعظم جاوید صاحب کا ہے۔ یہ عزیزم رانا عطاء الرحمن (مربی سلسلہ یوکے) ابن مکرم محمد ارشد صاحب کے ساتھ دو ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے۔ لڑکی کے وکیل مکرم وسیم طاہر صاحب ہیں۔ اگلا نکاح عزیزہ حرا حفیظ بنت مکرم عبدالحفیظ صاحب جرمنی کا ہے جو عزیزم رشید احمد صاحب مربی سلسلہ وکالت تبشیر لندن ابن مکرم رحمت علی صاحب کے ساتھ اڑھائی ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے۔ اگلا نکاح عزیزہ سحرش گل واقفہ نو کا ہے جو مکرم بشارت احمد خان صاحب راولپنڈی کی بیٹی ہیں۔ یہ مکرم محمد اظہار احمد راجہ مربی سلسلہ ابن مکرم مبشر احمد راجہ صاحب کے ساتھ دو لاکھ پینسٹھ ہزار روپے حق مہر پر طے پایا ہے۔ لڑکی کے وکیل ان کے بھائی نعمان بشارت نون صاحب ہیں اور لڑکے کے وکیل مکرم امیر قیصر داؤد صاحب ہیں۔ اگلا نکاح عزیزہ زینوبیہ عفت بنت مکرم محمد عبداللہ صاحب مربی سلسلہ چلی کا ہے جو عزیزم طاہر محمود ابن مکرم محمود احمد صاحب کے ساتھ سات ہزار یورو حق مہر پر طے پایا ہے۔ لڑکے کے وکیل ان کے بھائی مکرم ارشد ندیم صاحب ہیں۔ اگلا نکاح عزیزہ لبیدہ محمود ناصر بنت مکرم ناصر محمود صاحب اوکاڑہ پاکستان کا ہے جو عزیزم عثمان احمد خان ابن مکرم تنویر احمد خان صاحب لاہور کینٹ کے ساتھ ساڑھے تین لاکھ روپے حق مہر پر طے پایا ہے۔ اور دونوں لڑکے اور لڑکی کے وکیل یہاں موجود ہیں۔ مکرم نعمان احمد خان صاحب لڑکی کے اور مکرم عمیر احمد صاحب لڑکے کے وکیل ہیں۔ اگلا نکاح عزیزہ سعدیہ بتول ملک واقفہ نوکا ہے جو مکرم محمد اسلم ملک صاحب مانچسٹر کی بیٹی ہیں۔ یہ عزیزم ذکاء اللہ میر ابن مکرم میر مبشر احمد صاحب لندن کے ساتھ دس ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے۔ دلہن کے وکیل مکرم محمد اکرم ملک صاحب مربی سلسلہ ہیں۔ یہ بچی کے چچا بھی ہیں اور بچی ان کے پاس ہی پلی بڑھی ہے۔ اگلا نکاح عزیزہ صوفیہ صدیقہ احمد کاہلوں بنت مکرم چوہدری منصور احمد صاحب کاہلوں کا ہے جو عزیزم خرم عثمان خالد وقفِ نو کے ساتھ دس ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے جو مکرم خالد محمود الحسن بھٹی صاحب کے بیٹے ہیں۔ اگلا نکاح عزیزہ عالیہ رفعت بنت مکرم فہیم خالد رانا صاحب پاکستان کا ہے جو عزیزم سیدالدین احمد طالبعلم جامعہ احمدیہ ربوہ ابن مکرم خلیل الدین احمد صاحب کے ساتھ ایک لاکھ روپے حق مہر پر طے پایا ہے۔ دونوں لڑکی اور لڑکے کے وکیل ہیں۔ مکرم رانا محمد انور صاحب لڑکی کے اور مکرم خلیل الدین احمد صاحب لڑکے کے وکیل ہیں۔ اگلا نکاح عزیزہ طلعت صالح واقفہ نو بنت مکرم محمد صالح زاہد صاحب کا ہے جو عزیزم فرحان احمد وقفِ نو کے ساتھ دس ہزار کنیڈین ڈالر حق مہر پر طے پایا ہے۔ یہ مکرم برہان احمد ظفر صاحب ناظر تعلیم قادیان کے بیٹے ہیں۔ لڑکی کے وکیل مکرم محمد ادریس شاہد صاحب ہیں۔ اگلا نکاح عزیزہ نرگس قدسیہ حیات بنت مکرم اعزاز احمد حیات صاحب لندن کا ہے جو عزیزم عطاء الرحیم احسن ابن مکرم عنایت اللہ زاہد صاحب مربی گھانا کے ساتھ دس ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے۔ اگلا نکاح عزیزہ عابدہ محمود واقفۂ نو کا ہے جو مکرم طاہر احمد محمود صاحب کی بیٹی ہیں ، جو ہالینڈ کے رہنے والے ہیں اور عزیزم مدثر احمد ذکی وقف نو ابن مکرم منیر احمد باجوہ صاحب کے ساتھ جو یو کے میں رہتے ہیں ، دس ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے۔ اگلا نکاح عزیزہ صوفیہ سردار بنت مکرم فضل الٰہی سردار صاحب کا ہے جو عزیزم اسد محمود ابن مکرم مرزا خالد محمود صاحب کے ساتھ دس ہزار پاؤنڈ حق مہر پر (طے پایا ہے)۔ اگلا نکاح عزیزہ سحر ناز بنت مکرم محمد اصغر ناصر صاحب اسلام آباد کا ہے جو عزیزم ریاض الدین طارق ابن مکرم غالب الدین صاحب اسلام آباد کے ساتھ دس ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے۔ مذکورہ بالا نکاحوں کے فریقین میں اردو میں ایجاب و قبول کروانے کے بعد حضور انور نے درج ذیل نکاحوں کے فریقین میں انگریزی میں ایجاب و قبول کرواتے ہوئے فرمایا: Next Nikah is of Miss Rizawana Haneef, Daughter of Mr Azhar Haneef Sahib Murabbi-e-Silsila USA. This has been settled with Mr Emir Bajramovic. This Nikah has been settled at a Haq Mehr of 10,000. Then Huzoor enquired about the consent of each party and said: Next Nikah is of Miss Maria Isabelle Losa Serna Daughter of Mr Pedro Eugenio Losa of London. It has been settled with Mr Jonathan Butterworth son of William Butterworth of London at a Haqq Mehr of 10,000pounds. The Brides Wakeel is Mr Nasir Arif Sahib. Then Huzoor enquired about the consent of each party and said: The next Nikah is of Miss Maria A. H. Bajwa daughter of Mr Wajeeh Bajwa Sahib of USA. This Nikah has been settled with Mr Abdul Hayee Thomas son of Mr Mark D Thomas of USA at a Haqq Mehr of $30,000. Then Huzoor enquired about the consent of each party and said: May Allah bless all these Nikahs. Now please join me in silent prayer. دعا کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فریقین کو شرف مصافحہ بخشتے ہوئے مبارک باد دی۔ (مرتبہ: ظہیر احمد خان۔ مربی سلسلہ شعبہ ریکارڈدفتر پی ایس،لندن)