حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سخت تکلیف کے وقت یہ (دعا) پڑھتے تھے: لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ الْحَلِيمُ الْكَرِيْمُ، سُبْحَانَ اللّٰهِ رَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ ، سُبْحَانَ اللّٰهِ رَبِّ السَّمَوَاتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْكَرِيْمِ۔یعنی اللہ حلیم (بُردبار) و کریم (کرم والے) کے سوا کوئی معبود برحق نہیں ہے، پاکی بیان کرتا ہوں عرش عظیم کے رب اللہ کی، پاکی بیان کرتا ہوں ساتوں آسمان اور عرش کریم کے رب اللہ کی۔ (سنن ابن ماجه، كتاب الدعاء،حدیث: ۳۸۸۳) مزید پڑھیں: وفات یافتگان کا ذکرِ خیر