https://youtu.be/_HDDroP7NCQ اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمد نگر، بنگلہ دیش میں مورخہ ۲۱؍جون بروز ہفتہ وصیت سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار کا آغاز صبح گیارہ بجے مکرم مطلب خان صاحب صدر جماعت احمد نگر کی زیر صدارت تلاوت قرآن کریم اور نظم سے ہوا۔ مکرم محمد صلاح الدین صاحب مبلغ سلسلہ نے ’’نظام وصیت میں شامل ہونے کی اہمیت اور ہماری ذمہ داریاں‘‘ اور مکرم بشیر الرحمٰن صاحب مبلغ سلسلہ و استاد جامعہ احمدیہ بنگلہ دیش نے ’’ایک موصی کو کیسا ہونا چاہیے‘‘کے موضوعات پر تقاریر کیں۔ اسی طرح مکرم مسعود رانا صاحب سیکرٹری وصایا نے وصیت کے قواعد پر روشنی ڈالی۔ صدر اجلاس کی تقریر کے بعد سوال و جواب کا سلسلہ بھی ہوا۔ سیمینار کے بعد تمام شاملین کی کھانے سے تواضع کی گئی۔ اس سیمینار میں مجموعی طور پر ۸۰؍افراد نے شرکت کی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک (رپورٹ:نوید الرحمٰن۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)