مکرم رفیق احمدکاشف صاحب ایڈمنسٹریٹر احمدیہ کلینک پورتونووو(Porto-Novo)، بینن تحریر کرتے ہیں کہ محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے اگست ۲۰۲۵ء کے ہر ہفتہ کے روز پورتونووو میں جماعت احمدیہ کے کلینک میں ایک فری میڈیکل چیک اپ کا اہتمام کیا گیا جس کے ليے قبل از وقت اعلان کیا گیاتاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس موقع سے استفادہ کر سکیں۔ اس معائنہ کے دوران ہر مریض کے ۵؍مختلف ٹیسٹ ہوتے جن میں درجہ حرارت، وزن، بلڈ پریشر، شوگر اور بلڈ کولیسٹرول شامل ہیں۔ تفصیلی رپورٹ کے مطالعہ کے بعد ڈاکٹر مریض کا مکمل طبی معائنہ کرتا اور مناسب حال مشورہ دیتا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ۲۱۸؍افراد نے اس موقع سے فائدہ اٹھایا۔ اللہ تعالیٰ اس کارِ خیر میں شمولیت کرنے والے تمام کارکنان و ڈاکٹرز کو بہترین جزا عطا فرمائے۔ آمین (رپورٹ:مرزا فرحان احمد بیگ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) ٭…٭…٭ مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ فرانس کے بتیسویں جلسہ سالانہ ۲۰۲۵ء کا بابرکت انعقاد