https://youtu.be/AIc3eSkvOlI ٹینس:نیویارک میں ہونے والے سال کے آخری گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ یوایس اوپن کے ویمنزسنگلزایونٹ میں عالمی نمبر ایک بیلاروس کی آریانا سبالنکا(Aryna Sabalenka) امریکہ کی Amanda Anisimovaکو۶۔۳؍اور ۷۔۶؍کے اسکور سے ہراکر اپنے اعزازکا کامیاب دفاع کیا۔ مینز سنگلزفائنل میں سپین کے کارلوس الکاریز(Carlos Alcaraz)نے اٹلی کے جینک سنر(Jannik Sinner) کے خلاف ایک مقابلہ میں تین سیٹ سے فتح حاصل کرتے ہوئے اپنے کیرئیرکا دوسرا یوایس اوپن جبکہ مجموعی طورپر چھٹاgrand slamٹائیٹل جیت لیا۔ اس کامیابی کے ساتھ ہسپانوی کھلاڑی نے Jannik Sinnerسے عالمی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن بھی چھین لی۔ فٹ بال:فیفا ورلڈکپ ۲۰۲۶ء کے لیے یوروپین کوالیفائنگ مقابلوں میں سپین نے بلغاریہ کو تین صفر جبکہ ترکی کو ۶۔صفر سے مات دے دی۔جرمنی کو سلواکیا کے ہاتھوں سے ۲۔صفر سے شکست کا سامنا کرناپڑا جبکہ شمالی آئرلینڈکے خلاف۳۔۱؍سے کامیابی ملی۔انگلینڈ نے انڈوراکو اور فرانس نے یوکرائن کو ۲۔صفر سے ہرایا، اٹلی نے اسرائیل کے خلاف چارکےمقابلہ میں پانچ گول سے کامیابی حاصل کی۔ کرکٹ: متحدہ عرب امارات میں ہونے والی سہ فریقی ٹی ٹوینٹی سیریز پاکستان نے جیت لی۔فائنل مقابلہ میں پاکستان نے افغانستان کوافغانستان کو۷۵؍رنزسے شکست دی۔شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ ۲۰؍اوورزمیں۱۴۱؍رنزبنائے۔فخرزمان ۲۷؍اورمحمدنواز۲۵؍رنزکے ساتھ نمایاں رہے۔ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم محض۶۶؍رنزپرڈھیر ہو گئی۔محمدنوازنے شاندارگیندبازی کرتے ہوئے ۱۹؍رنزدے کرپانچ کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا جس میں ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی۔ وہ ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے تیسرے پاکستانی گیندبازبنے،قبل ازیں فہیم اشرف اور محمدحسنین یہ اعزازحاصل کرچکے ہیں۔آل راؤنڈرمحمدنوازکو میچ اور ٹورنامنٹ کابہترین کھلاڑی قراردیاگیا۔انہوں نے مجموعی طورپر۱۲۰؍رنزبنائے اوردس کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سری لنکا بمقابلہ زمبابوے:تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریزسری لنکا نے۲۔۱؍سے جیت لی۔پہلے میچ میں سری لنکا نے ۱۷۶؍رنزکا ہدف چھ وکٹوں کے نقصان پرحاصل کیا۔کامندومینڈس(Kamindu Mendis)نے صرف ۱۶؍گیندوں پر ۴۱؍رنز بناکر زمبابوے کو فتح سے محروم کیا۔دوسرے میچ میں مہمان ٹیم۸۰؍رنزپرآؤٹ ہوئی اور زمبابوے نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر ٹارگٹ پوراکرلیا۔تیسرے اورفیصلہ کن مقابلہ میں زمبابوے نے مقررہ۲۰؍اوورزمیں۱۹۱؍رنزبنائے۔سری لنکا نے صرف دو وکٹیں کھوکرہدف کا کامیاب تعاقب کیااور سیریزاپنے نام کرلی۔کامل مشارا۷۳؍رنزبناکرناؤٹ آؤٹ رہے۔سیریزکےبہترین کھلاڑی کا ایوارڈ سری لنکن کےتیزگیندبازDushmantha Chameeraکے نام رہا جنہوں نے آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈبمقابلہ جنوبی افریقہ: تین ایک روزہ میچز کی سیریزمیں جنوبی افریقہ نے ۲۔۱؍سے کامیابی حاصل کرلی۔ہیڈنگلے لیڈزمیں ہونےوالے پہلے مقابلہ میں میزبان انگلش ٹیم صرف ۱۳۱؍رنزبناسکی، جنوبی افریقہ نے ہدف تین وکٹوں کے نقصان پرپوراکیا۔ دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے ۳۳۰؍رنزبنائے جس کے جواب میں انگلینڈ ۳۲۵؍رنزبناسکی۔ساؤتھ ہمپٹن میں ہونے والا آخری مقابلہ انتہائی یک طرفہ ثابت ہوا جس میں میزبان ٹیم نے ۳۴۲؍رنزسے فتح حاصل کی۔ انگلینڈنے پہلے بلےبازی کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورزمیں۴۱۴؍رنزبنائے جس میں جو روٹ (Joe Root)کے۱۰۰؍اور جیکب بیتھل (Jacob Bethell)کے ۱۱۰؍رنزشامل تھے۔جواب میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم صرف ۷۲؍رنزبنا کرآؤٹ ہوگئی اور یوں انگلینڈ نے ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں رنزکے اعتبارسے سب سے بڑی کامیابی اپنے نام کی۔فاسٹ باؤلرجوفراآرچر(Jofra Archer)نے۱۸؍رنزکے عوض چارکھلاڑیوں کاشکارکیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج کو سیریزکے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ ملا۔ فارمولا وَن ریسنگ:۷؍ستمبرکو ہونے والی اٹالین گراں پریRed Bullکےڈچ ڈرائیورMax Verstappenنے جیت لی۔انہوں نے۵.۷۹۳؍کلومیٹر ٹریک کے۵۳؍چکروں پرمشتمل فاصلہ ایک گھنٹہ۱۳؍منٹ اور۲۴؍سیکنڈز میں پورا کیا۔برطانوی ڈرائیورLando Norrisنے دوسری جبکہ آسٹریلیاکے Oscar Piastriنے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ (ن م طاہر) ٭…٭…٭