نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں اعلان نکاح امۃ الباری ناصر صاحبہ امریکہ لکھتی ہیں کہ خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سے خاکسار کی نواسی عزیزہ مائرہ طارق اور عبدالحئی سلیم جدران صاحب کے نکاح کا اعلان مکرم عمیر احمد خان صاحب مبلغ سلسلہ کینیڈانے بعوض ۲۵؍ہزار یوایس ڈالر حق مہر مورخہ ۱۵؍اگست ۲۰۲۵ء کومسجد بیت الاسلام ٹورانٹو، کینیڈا میں بعد نماز جمعہ کیا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے دونوں خاندان جماعت احمدیہ کے خدمت گزاروں میں سے ہیں۔ عزیزہ مائرہ طارق، لیفٹیننٹ کرنل (ر)محی الدین اکبر صاحب مرحوم اور ہاجرہ صاحبہ کی پوتی ہے اور انجینئر ناصر احمد قریشی صاحب مرحوم اورخاکسار (چیف ایڈیٹر ماہنامہ النور امریکہ) کی نواسی ہے۔ عزیزہ مائرہ کے والد،رشید الدین طارق صاحب نائب قائد تبلیغ مجلس انصار اللہکینیڈا اور مائرہ کی والدہ میری بیٹی عزیزہ امۃالشافی صدر لجنہ حلقہ ماؤنٹ پلیزنٹ بریمپٹن، کینیڈا ہے۔ مائرہ کےرشتے میں تایا مکرم ڈاکٹر سید محمد اسلم داؤد صاحب ہیومینٹی فرسٹ کینیڈا کے چیئرمین ہیں۔ بچی کےایک ماموں مکرم ڈاکٹر منصور احمد قریشی صاحب صدر مجلس انصار اللہ امریکہ ہیں اور دوسرے ماموں مکرم محمود احمد قریشی صاحب صدر جماعت احمدیہ ڈیٹرائٹ امریکہ ہیں۔ خودعزیزہ مائرہ اپنے حلقے میں کئی عہدوں پر خدمات بجا لاتی رہی ہیں۔ آج کل ریجنل اے وی انچارج بریمپٹن ویسٹ، کینیڈا ہیں۔ عزیزم مکرم عبدالحئی سلیم جدران امریکہ کے شہر مینیسوٹا جماعت کے رکن ہیں۔ اس وقت کمپیوٹر انجنیئرنگ کی ڈگری حاصل کررہے ہیں، وقف نَو سکیم کا حصہ ہیں۔ مجلس خدام الاحمدیہ مینیسوٹا میں سیکرٹری اشاعت ہیں۔ ان کے پڑدادا حضرت حکیم رحیم بخش صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کی پڑدادی حضرت مسیح موعودعلیہ الصلوٰۃ والسلام کے معزز اصحاب میں شامل تھے۔ عزیزم عبد الحئی صاحب کے دادا ڈاکٹر محمد عبدالقدیر جدران صاحب نے۲؍اگست ۱۹۸۹ء کو اور دادا کے بھائی ڈاکٹر محمد عبدالقدوس صاحب نے ۲۸؍ستمبر ۱۹۸۹ء کو نواب شاہ، پاکستان میں شہادت کا رتبہ پایا۔ ان کے والد مکرم عبدالرفیق جدران صاحب کینیڈا میں نیشنل سیکرٹری برائے آڈیو ویڈیو کے طور پر خدمت انجام دے چکے ہیں اور کمپیوٹر کمیٹی کینیڈا کے رکن بھی رہے ہیں اور نصرت جہاں آگے بڑھو اسکیم کے تحت حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کے ارشاد پر گھانا میں قریباً ساڑھے تیرہ سال تدریسی خدمات سر انجام دی ہیں۔ یہ اسی سکول میں پڑھاتے تھے جہاں حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز پرنسپل تھے۔ آج کل مینیسوٹا جماعت کے سیکرٹری وصایا ہیں۔ عزیزم عبد الحئی کی والدہ امۃ الجمیل صاحبہ مرحومہ بنت شیخ فیض اللہ صاحب آف حیدر آباد سندھ، سندھ کے پہلے امیر مکرم شیخ عظیم الدین صاحب کی نواسی اور مکرم شیخ نعمت اللہ صاحب کی پوتی تھیں جو ریلوے برج انجینئر تھے۔ انہوں نے دریائے چناب پر ریلوے پل تعمیر کیا وہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خصوصی ہدایت کے مطابق قادیان کے بہشتی مقبرہ میں قطعہ ٔخاص میں مدفون ہیں۔ احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہےکہ اللہ تعالیٰ اس رشتہ کو ہرلحاظ سے بابرکت اور مثمربثمرات حسنہ بنائے۔ آمین