حضرت ابو موسیٰ ؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: وہ خزانچی جس کو کسی مال پر امین بنایا گیا ہو ا گروہ دیئے گئے حکم کے مطابق مال دیتا ہے اور پورا پورا اور خوشدلی اور بشاشت سے دیتا ہے تو وہ بھی صدقہ دینے والا شمار ہو گا۔ (یعنی اسے صدقہ دینے کا ثواب ملے گا۔) (صحیح مسلم کتاب الزکوٰۃ باب اجر الخازن الامین حدیث نمبر 1699)