موجودہ مہنگائی کے دور میں علاج معالجہ بہت مہنگا ہوچکا ہے ڈاکٹرو ں کی بھاری فیسیں ،مہنگے ٹیسٹ ،قیمتی ادویات ہر کسی کے بس کا روگ نہیں رہے۔ ہم ذیل میں ایسے آزمودہ نسخہ جات تحریر کر رہے ہیں جو بفضل خدا مفید بھی ہیں اور بے ضرر بھی۔ ہائی بلڈ پریشر کا ہومیو علاج۔ A۔ را ئو ولفیا سر پنٹائناQ Rauwolfia Serp فوائد:۔ بڑھے ہوئے خون کے دبائو یعنی ہائی بلڈپریشر کے لئے یہ ایک اہم ترین دوا ہے۔ یہ دوا دماغ اور مرکزی نظام اعصاب کے افعال کو فوری طور پر درست کرتی ہے اور بہت جلد مریض رو بصحت ہو جاتا ہے۔ B۔ کریٹے گس Q۔ (Crataegus) یہ بہت اعلی درجہ کی مقوی قلب دوا ہے۔ دل کے ہر قسم کے عوارض میں ایک انتہائی بے خطر دوا ہے۔ اگر دل کی کواڑیو ں کی عضوی خرابیو ں کے باعث نسیجی ابتری سے متعلقہ کمی خون کے باعث دل کے فیل ہونے کا اندیشہ ہو تو یہ ایک بہترین دوا ثابت ہوتی ہے۔ یہ دوا نبض کی رفتار کو کم کرتی ہے اور اسے قوت بھی بخشتی ہے ، تنفس میں سہولت پیدا کرتی ہے ،پیشاب کی مقدار کو بڑھاتی ہے اور استسقاء کے لئے نافع ہوتی ہے۔ درد قلب ، اختلاج قلب دھڑکن نیز ذرا سی مشقت یا ہیجانی کیفیت سے سانس کے پھولنے کے لئے یہ ایک نہائت موثر دوا ہے۔ ، دل میں شدید قسم کا درد ہو جو بائیں بازو تک جائے۔ دل کے عوارض کی بنا پر ہونے والے جوڑو ں کے درد کے لئے بھی یہ دوا مستعمل و مفید ہے۔ دل کی خرابیا ں خواہ عضوی ہو ں یا فعلی ہو ، دونو ں صورتو ں میں یہ دوا نافع ہوتی ہے۔ اگر دل بڑھ گیا ہو یا پھیل گیا ہو، نبض کی رفتار تیز ہو ، نبض کی چال محسوس نہ ہو سکے ، نبض بے قاعدہ ہو اور ضربیں چھوڑ چھوڑ کر چلے ان جملہ کیفیات میں یہ دوا بے حد موثر ثابت ہوتی ہے۔ ترکیب تیاری:Aاور B ہر دو ٹنکچر مسعود یا کسی اچھی کمپنی کے 450ایم ایل میں خرید لیں ، اور ان کو 1X میں تبدیل کریں ، یعنی ایک حصہ دوا میں دس حصے ڈسٹلڈ واٹر ملا کر دس ،بارہ جھٹکے دیں تو یہ 1X میں تبدیل ہو جائے گا۔ Aاور B 1X کو باہم ملا لیں اور پانچ دس قطرے ایک گھونٹ پانی میں ملا کر دن میں تین چار مرتبہ استعما ل کریں جب یہ دوائی استعمال کریں تو ساتھ ہی ایک دو گلاس حسب مزاج و موسم سادہ یا ٹھنڈا پانی پئیں۔ ہمارے تجربہ کے مطابق بفضل خدا ہائی بلڈ پریشر و دیگر عوارض قلب کا مفید ، بے ضررو مستقل علاج ہے۔ ہو میو نسخہ نمبر 2۔ Phosphorus, Plumbum acetic, Kalium jodat, Glonoinum, Conium, Calcium joidt, Barium chlorat, Aurum chlorat, Arsen joidat, Arnica, کسی ہومیو سٹور سے 30طاقت میں لیکوڈ فارم 20ایم ایل بنوا لیں اور ساتھ خالی ہومیو میٹھی گولیا ں 100گرام بھی خرید لیں اور قدرے دوا گولیو ں کہ اوپر چھڑکیں کہ تر ہو جائیں۔ پانچ سات گولیا ں تین چار مرتبہ چوسیں۔ ہائی بلڈ پریشر کے لئے بفضل خدا بے حد مفید و موثر ہے۔ ہر دو ہومیو نسخہ جات ایک ساتھ استعمال کرسکتے ہیں۔ ہائی بلڈ پریشرکا گھریلو نباتاتی علاج 1) (لہسن تازہ ایک قاش یا پوتھی کتر کر کھانا کھانے کے فوراً بعد صبح ،شام کھائیں۔ فوائد:عالمی سطح پر ہونے والی تازہ ترین تحقیقات کے مطابق اس کا مسلسل و باقاعدہ استعمال ہائی بلڈ پریشر کو بفضل خدا مستقلاً دور کرتا ہے۔ خون کو پتلا کرتا ہے اور ہائی کولیسٹرول میں بھی مفید ہے۔ بد بو کے ازا لہ کے لئے منہ میں چھوٹی سبز الا ئچی رکھیں۔ (2) چھلکا اسبغول 2تا 4چمچ صبح کے وقت میٹھے دہی پر ڈا ل کر یا سادہ پانی یا جوس میں حل کر کے پئیں۔ 3) ) بہت سی تحقیقات کے بعد پتہ چلا ہے کہ اجوائن میں ایک جز بیوٹائل فتھلائڈ پایا جاتا ہے جو بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ واضح ہو کہ اسی جزو کی وجہ سے اجوائن کی خوشبو ہوتی ہے ،اسی مہک سے دماغ کی شریانیں کھل جاتی ہیں اور ذہنی تنائو بھی کم ہو جاتا ہے جبکہ ذہنی تنائو اوردبائو کی وجہ سے ہائی بلڈ پریشر کا عارضہ لاحق ہوتا ہے۔ سفوف اجوائن نصف تا ایک چمچ پانی میں 24گھنٹے بھگوکر حسب طبیعت و موسم نیم گرم یا ٹھنڈا کر کے پئیں۔ (4) پیاز میں پرو سٹا گلینڈن پایا جاتا ہے جو کہ ہائی بلڈپریشر کو نارمل رکھنے میں معاون ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں اجوائن کی طرح ایک مادہ بیوٹائل فتھلائڈ پایا جاتا ہے جو ہائی بلڈ پریشر کو بڑھنے نہیں دیتا۔ پیا ز کچا سلاد کے طورپربھرپورمقدارمیں استعمال کرنازیادہ مفید ہے۔ (5) مچھلی میں اومیگا۔ 3روغنی تیزاب(فیٹی ایسڈ) پایا جاتا ہے جوکہ بلڈ پریشر کو قابو میں رکھتا ہے۔ جدید تحقیقات کے مطابق ایسے افراد جو ہفتے میں کم از کم دوایک بار مچھلی کھاتے ہیں وہ ہائی بلڈ پریشر کے عارضے سے محفوظ رہتے ہیں۔ (6) ہائی بلڈ پریشر کے لیے سفوف آملہ بہت مفید ہے۔ روزانہ صبح آدھی چمچ تا ایک چمچ ایک گھونٹ پانی میں حل کر کے پئیں۔ (7)لیمو ں کے رس اور اس کے چھلکے میں وٹامن P کی خاصی مقدار پائی جاتی ہے۔ یہ باریک رگو ں کی کمزوری یا ٹوٹ جانے کا ازالہ کرتا ہے لہذا لیمو ں کی سکنجبین اور خشک املی و آلو بخارے کو پانی میں بھگو کر اس کا پانی نتھار کر چینی ملا کر بار بار پلانا ہائی بلڈ پریشر کے لئے از حد مفید ہے۔ (8)وٹامن سی ہائی بلڈ پریشر کے لیے بہت مفید پایا گیا ہے لہذا 3کینو روزانہ کھانے سے ہائی بلڈ پریشر نہیں ہوتا۔ (9)کلونجی 1/4تانصف چمچ، لہسن ایک عددپوتھی ،ادرک تازہ 1/4چمچ روزانہ استعمال کرنے سے ہائی بلڈ پریشر کو بہت فائدہ ہوتا ہے۔ (10) ست اجوائن ، ست پودینہ، مشک کافور، تمام ہم وزن لے کر شیشے کی بوتل میں ڈال کر دھوپ میں رکھیں یہ حل ہو جائیں گے۔ دو قطرے صبح شام ایک چٹکی چینی یا دو چمچ پانی میں ملا کر پئیں ہائی اور لو (Low)بلڈ پریشر و دیگر عوارض قلب میں مفید پایا گیا ہے۔ س: اگر کوئی شخص ایلو پیتھک ادویات ہائی بلڈ پریشر کے لئے استعمال کر رہا ہو تو کیا اس کے دوران مذکورہ بالا دوائیں استعمال کر سکتا ہے؟ ج: ایلو پیتھک ادویات کے دوران ہماری درج کردہ ادویات بے شک استعمال میں لائیں ، فائدہ ہو تو ان ایلوپیتھک ادویات کا استعمال آہستہ آہستہ بند کر دیں۔ لیکن ایلوپیتھک ادویات کو یک لخت بند کر کے ان کو شروع کرنے کی غلطی نہ کریں۔ گو کہ ہمارا درج کردہ علاج مفید بھی ہے اور بے ضرر بھی مگر قلب کا معاملہ ہونے کی وجہ سے احتیاط لازم ہے۔ س: یہ اتنے نسخہ جات ہیں کہ مریض کی توجہ منتشر ہوجاتی ہے کہ کونسا نسخہ استعمال کرے؟ ج: ان کو بغور پڑھیں اور اپنی طبیعت و مزاج و حالات کے مطابق خود نسخہ منتخب کریں۔ پرہیز غذا:تیز نمک ، مرچ، مسالہ جات، گوشت ، انڈے ، تمباکو، کثرت چائے و کوک ، ذہنی تفکرات ، تلی ہوئی اشیاء، مثلاً سموسے پکوڑے ، مٹھائیا ں وغیرہ سے پرہیز کریں۔ غذا: ہرے پتے والی سبزیا ں ، سلاد، آٹھ گلاس سادہ تازہ پانی یومیہ پینا نہ صرف ہائی بلڈ پریشر بلکہ اکثر جسمانی امراض کا قلع قمع کرتا ہے۔ ٭…٭…٭