حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں : ’’جس کسی شخص پر خدا تعالیٰ کا فضل ہوتا ہے تو اس کی یہ علامت نہیں ہے کہ وہ بہت دولتمند ہوجاتا ہے۔ یا دنیوی زندگی اس کی بہت آرام سے گزرتی ہے۔ بلکہ اس کی یہ علامت ہے کہ اس کا دل خدا تعالیٰ کی طرف کھینچا جاتا ہے اور وہ خدا سے فعل اور قول کے وقت ڈرتا ہے اور سچی تقویٰ اس کے نصیب ہوجاتی ہے۔ خدا تعالیٰ ہم سب کو اپنی مرضی کی راہو ں پر چلاوے اور دنیا و آخرت کے عذاب سے بچاوے۔ آمین‘‘ (مکتوبات احمد جلد چہارم۔ صفحہ 485۔ مکتوب بنام قاضی عبدالمجید صاحب)