حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰ ة والسلام فرماتے ہیں کہ ’’قرآن جواہرات کی تھیلی ہے اور لوگ اس سے بے خبر ہیں۔‘‘ (ملفوظات جلد دوم صفحہ 282،ایڈیشن 2022ء) فرمایا: ‘‘اور تمہارے لئے ایک ضروری تعلیم یہ ہے کہ قرآن شریف کو مہجور کی طرح نہ چھوڑ دو کہ تمہاری اسی میں زندگی ہے جو لوگ قرآن کو عزت دیں گے وہ آسمان پر عزت پائیں گے جو لوگ ہر ایک حدیث اور ہر ایک قول پر قرآن کو مقدّم رکھیں گے ان کو آسمان پر مقدم رکھا جائے گا۔ نوعِ انسان کے لئے رُوئے زمین پر اب کوئی کتاب نہیں مگر قرآن۔’’ (کشتی نوح،روحانی خزائن جلد 19صفحہ 13)