اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ فن لینڈ کو شعبہ تبلیغ کے تحت دارالحکومت ہیلسنکی کے سٹی سینٹر میں تبلیغی سٹال لگانے کی توفیق ملی۔ یہ سٹال ۱۲تا۱۹؍جولائی ہفتہ وار بنیاد پر لگایا گیا۔ مکرم فرید احمد صاحب نیشنل سیکرٹری تبلیغ اور مکرم شاہد محمود کاہلوں صاحب مبلغ انچارج نے شرکت کی۔ سٹال کے ذریعے جماعت احمدیہ کا پیغام عامۃ الناس تک پہنچایا گیا، سوالات کے جواب دیے گئے نیز جماعتی کتب اور بروشر تقسیم کیے گئے۔ مقامی افراد نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس پروگرام کے نتیجہ میں سینکڑوں افراد تک جماعت کا تعارف اللہ تعالیٰ کے فضل سے پہنچا اور یہ تبلیغی سرگرمی نہایت کامیاب رہی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک (رپورٹ:فرخ اسلام۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) ٭…٭…٭ مزید پڑھیں: فن لینڈ کے شہر Riihimäkiکی سٹی لائبریری میں قرآن کریم کی تیس روزہ نمائش