نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں اعلان نکاح عطاءالرب چیمہ صاحب نمائندہ الفضل انٹرنیشنل و مبلغ سلسلہ قزاقستان تحریر کرتے ہیں کہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے از راہ شفقت خاکسار کی بڑی بیٹی عزیزہ طوبیٰ عروج کا نکاح عزیزم مصور احمد ابن لقمان عمر صاحب کے ساتھ مورخہ ۱۱؍فروری ۲۰۲۳ء کو مسجد مبارک، اسلام آباد یوکے میں پڑھایا جبکہ رخصتی مورخہ ۲۴؍جون ۲۰۲۵ء کو لندن میں ہوئی۔ فالحمدللہ علیٰ ذالک حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اس غلام کو شفقت سے نوازتے ہوئے رخصتی کی دعا کروائی اور تبرکات سے نوازا۔ عزیزہ طوبیٰ عروج کی احمدیت میں پانچویں پیڑھی ہے اور ددھیال سے حضرت گل حسن صاحبؓ (بیعت۱۸۹۱ء) اور ننھیال کی طرف سے حضرت مولوی عبدالقادر لدھیانوی صاحبؓ و حضرت صفیہ بیگم صاحبہؓ کی نسل سے ہے۔ اسی طرح خاکسار کے داماد عزیزم مصور احمد ابن لقمان عمر صاحب، چودھری بشیر احمد صاحب ایڈووکیٹ گوہد پور سیالکوٹ کے پوتے ہیں۔ ان کے خاندان میں احمدیت اللہ تعالیٰ کے فضل سے ۱۸۹۸ء میں دادا کے بھائی حضرت چودھری فیروز دین صاحبؓ کے ذریعہ آئی جبکہ ننھیال میں ۱۹۰۴ء میں حضرت آمنہ بی بی صاحبہؓ کو بیعت کی توفیق ملی۔ اس طرح ہر دو جانب سے احمدیت کی پانچویں اور چوتھی پشت ہے۔ احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ اس جوڑے کو دین و دنیا کی حسنات سے نوازے، خلافت احمدیہ کے حقیقی فدائی و فرمانبردار بنائے۔ آمین اعلانات ولادت ٭…عطاءالرب چیمہ صاحب نمائندہ الفضل انٹرنیشنل تحریر کرتے ہیں کہ قزاقستان کے مغربی شہراتراؤ کے پہلے مبلغ سلسلہ احسان احمد طاہر صاحب کو اللہ تعالیٰ نے مورخہ۲۵؍جولائی ۲۰۲۵ءکوبیٹے کی نعمت سے نوازا ہے جوکہ وقفِ نو کی بابرکت تحریک میں شامل ہے۔ الحمدللہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے از راہِ شفقت نومولود کا نام ‘رومان احمدطاہر’ عطا فرمایا ہے۔ نومولود، حلیم احمد طاہر صاحب آف ربوہ کا پوتا اور محمد لطیف آف سانگلہ ہل کا نواسہ ہے۔ ٭…فرہاد احمد رانا صاحب مبلغ سلسلہ امریکہ تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل و کرم سے ہمیں دوسری بیٹی سے نوازا ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے بچی کا نام ‘امۃ الوکیل رانا’ عطا فرمایا ہے اور تحریک وقف نو میں بھی قبول فرمایا ہے۔ ٭…سجاد احمد صاحب جماعت میلان، اٹلی تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے خاکسار اور اہلیہ زرشہ ذوالفقار کو مورخہ ۱۳؍اگست ۲۰۲۵ء کو بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے۔ نومولود کا نام عالیان احمد تجویز ہوا ہے اور وقف نو کی بابرکت تحریک میں بھی شامل ہے۔ نومولود، محمد صادق صاحب مرحوم آف گھنوکے ججہ کا پوتا اور ذوالفقار علی آف قلعہ کالر والا، سیالکوٹ کا نواسہ ہے۔ احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام نومولودگان کوصحت والی لمبی زندگی سے نوازے اور انہیں خادم دین بنائے۔ آمین ٭…٭…٭