امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نےخطبہ جمعہ ۵؍دسمبر ۲۰۰۳ء میں فرمایا: ’’سب مسلمان برابر شاہد عادل ہیں۔ایک دوسرے کے حق میں اور ایک دوسرے کے خلاف گواہی دے سکتے ہیں۔اور ان گواہیوں کے مطابق فیصلہ ہو گا سوائے اس کے کہ کسی کو حد کی سزا مل چکی ہو یا اس کی جھوٹی شہادت دینے کا تجربہ ہو چکا ہو۔یا قرابت کے دعویٰ میں اس پر کوئی تہمت لگی ہو… باقی سب مسلمان گواہ بننے کے اہل ہونے کے لحاظ سے برابر ہیں۔‘‘ (مرسلہ: مبشر احمد ظفر۔ لندن)