حضرت زید بن ثابتؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم نے مجھے سریانی زبان سیکھنے کا ارشاد فرمایا۔ ایک روایت میں ہے کہ یہود کی خط و کتابت کی زبان سیکھو کیونکہ مجھے یہودیوں پر اعتبار نہیں۔ چنانچہ مَیں نے 15دن کے اندر سریانی زبان سیکھ لی۔ اور جب بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہود کو خط لکھنا ہوتا تو مجھ سے لکھواتے اور جب ان کی طرف سے کوئی خط آتا تو مَیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کو پڑھ کر سناتا۔ (جامع ترمذی کتاب الاستئذان باب فی تعلیم السریانیہ حدیث نمبر 2639)