مکرم محمد قاسم صاحب ریجنل قائد اپر ریور ریجن گیمبیا تحریر کرتے ہیں کہ مورخہ ۲۲؍جولائی ۲۰۲۵ء کو خاکسار کو جماعتی سکول ناصر احمدیہ سینئر سیکنڈری سکول بصے کو ۴۵؍کاجو کے پودے عطیہ کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک پودے لگانے کی یہ تقریب سہ پہر پونے چھ بجے سکول کی کاشتکاری کے ليے مخصوص جگہ پر منعقد ہوئی۔ اس موقع پر پروگرام کی کامیابی میں پرنسپل سکول مکرم کارامو طورے صاحب کی مدد نمایاں ہے۔ اس کے علاوہ اس تقریب میں سکول کے ہونہار طلبہ وطالبات نے بھی حصہ لیا۔ پرنسپل صاحب نے وہ جگہیں مخصوص کیں جہاں پودے لگائے جانے تھے۔ خاکسار نے پودے لگانے کے ليے گڑھے کھودے اور طلبہ نے یہ پودے لگائے۔ اس کے بعد پرنسپل صاحب نے اجتماعی دعا کروائی۔ یہ تقریب ایک گھنٹہ جاری رہی۔ اللہ تعالیٰ تمام پودوں کی حفاظت فرمائے، ان کو پھل لگائے اور زیادہ سے زیادہ افراد کو ان سے مستفید فرمائے۔ آمین (رپورٹ:مسعود احمد طاہر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) مزید پڑھیں: مجلس خدام الاحمدیہ ہالینڈ کا چالیسواں سالانہ نیشنل اجتماع ۲۰۲۵ء