اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مجلس خدام الاحمدیہ بنگلہ دیش کے تحت پچاسویں نیشنل تعلیمی و تربیتی کلاس کا انعقاد مورخہ ۲۱تا۳۰؍مئی ۲۰۲۵ء کو بخشی بازار، ڈھاکہ میں ہوا۔ الحمدللہ کلاس کے دوران قرآن کریم ناظرہ، نماز مع ترجمہ، حدیث اور تبلیغی مسائل جیسے موضوعات روزانہ پڑھائے گئے۔ ۱۲؍مبلغین سلسلہ نے اس کلاس میں تدریسی خدمات کی توفیق پائی۔ پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے مقابلہ جات بھی شامل تھے جن میں فٹ بال، والی بال، رسہ کشی، پُش اپس اور In-out جیسے کھیل شامل تھے۔ نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو انعامات سے نوازا گیا۔ کلاس کے دوران جماعتی بزرگان نے خدام اور اطفال کو قیمتی تربیتی نصائح بھی کیں۔ ایک روز تفریحی دورے کے تحت شاملین کو National Airforce Museum لے جایا گیا جہاں انہیں جنگی اسلحہ، ہوائی جہاز نیز ملکی تاریخ سے روشناس ہونے کا موقع ملا۔ امسال کلاس میں کُل ۱۸۸؍خدام و اطفال شامل ہوئے جن میں ۱۲۹؍خدام اور ۵۹؍اطفال تھے۔ ملک بھر کی ۱۱۲؍مجالس میں سے ۵۶؍مجالس کی نمائندگی رہی۔ ان طلبہ کو شامل کرنے کی خصوصی کوشش کی گئی جنہوں نے حال ہی میں سیکنڈری تعلیم مکمل کی۔ چنانچہ ۵۲؍طلبہ بھی اس کلاس میں شامل ہوئے۔ فالحمدللہ علیٰ ذالک اللہ تعالیٰ شاملین کے دلوں میں اسلام احمدیت کی سچی محبت پیدا فرمائے اور انہیں دین، جماعت، وطن اور انسانیت کے لیے مفید وجود بنائے۔ آمین (رپورٹ: نوید الرحمٰن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) مزید پڑھیں: کینیا کے نارتھ کوسٹ ریجن کی جماعت ملولا (Malola) میں مسجد کا سنگ بنیاد