https://youtu.be/fmF0jldnsQo?si=H1Z13Y_7TwcAZken&t=826 کامیابی کی راہیں۔ نصاب ستارہ اطفال آٹھ سے نو سال کی عمر کے بچوں کے لیے نصاب چھ ارکانِ ایمان 2۔ اُس کے فرشتوں پر ایمان لانا تمام انسان اور چرند پرند خدا تعالیٰ کی جسمانی مخلوق ہیں۔ اسی طرح فرشتے اللہ تعالیٰ کی روحانی مخلوق اور روحانی فوج ہیں۔ جو گناہ یا اللہ تعالیٰ کی نافرمانی نہیں کرتے۔ وہ ہر وقت اللہ تعالیٰ کے احکام کی تعمیل میں لگے رہتے ہیں۔ فرشتوں کے ذمّے بہت سے کام ہیں۔ مثلاً لوگوں کے دلوں میں نیکی کے خیالات ڈالنا۔ نبیوں پر خدا کی وحی لانا۔ رسولوں کو خدا کی طرف سے غیب کی خبریں بتانا۔ بادلوں سے بارش برسانا۔ ہوائیں چلانا۔ پھل پھُول اورترکاریاں اُگانا۔ نیک لوگوں کو جنت اور بُرے لوگوں کو سزا کی بشارت دینا وغیرہ۔ فرشتے بے شمار ہیں کوئی انہیں گن نہیں سکتا۔ چار بڑے فرشتوں کے نام اور ان کے کام یہ ہیں۔ 1۔ جبرائیل: اللہ تعالیٰ کا پیغام نبیوں تک پہنچانے والا فرشتہ۔ 2۔ عزرائیل: انسانوں اور جانوروں کی جان نکالنے والا فرشتہ۔ 3۔ میکائیل: اللہ تعالیٰ کی مخلوق کو رزق پہنچانے والا فرشتہ۔ 4۔ اسرافیل: دنیا کے آخر میں سب جانداروں کو مارنے کے لیے بِگل بجانے والا فرشتہ۔ روز مرّہ دعائیں رَبِّ اِنِّیۡ لِمَاۤ اَنۡزَلۡتَ اِلَیَّ مِنۡ خَیۡرٍ فَقِیۡرٌ (القصص: 25) ترجمہ: اے میرے ربّ! یقیناً میں ہر اچھی چیز کے لئے، جو تُو میری طرف نازل کرے، ایک فقیر ہوں۔ اَحَادیث یاد کریں إِنَّ اللّٰهَ لَا يَنْظُرُ إِلَى صُوَرِكُمْ، وَأَمْوَالِكُمْ، وَلَكِنْ يَنْظُرُ إِلَى قُلُوْبِكُمْ، وَأَعْمَالِكُمْ (صحيح مسلم كتاب البر والصلة والآداب باب تحريم ظلم المسلم… حدیث نمبر: 2564) ترجمہ: اللہ تعالیٰ تمہارے چہروں اور تمہارے مالوں کو نہیں دیکھتا بلکہ وہ تمہارے دلوں کواور تمہارے اعمال کو دیکھتا ہے۔ عربی الہام حضرت مسیح موعودؑ یَااَحْـمَدُ بَارَکَ اللّٰہُ فِیْکَ۔ (تذکرہ صفحہ 196) ترجمہ: اے احمد! خدا نے تجھ میں برکت رکھ دی ہے۔ قصیدہ مع ترجمہ شعر نمبر17 كَسَحُوْا بُيُوْتَ نُفُوْسِهِمْ وَتَبَادَرُوْا لِتَمَتُّعِ الْإِيْقَانِ وَالْإِيْمَانٖ ترجمہ: انہوں نے اپنے نفس کے گھروں کو خوب صاف کیا اور یقین و ایمان کی دولت سے فائدہ اٹھانے کے لئے آگے بڑھے۔