نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں درخواست دعا لطیف احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کے دل کے تین والوز میں یا رکاوٹ ہے یاپھر بند ہیں۔ بائی پاس آپریشن ہونا تھا لیکن آخری وقت میں ایک ٹیسٹ منفی آنے کی وجہ سے ڈاکٹرز نےایک ماہ کے لیے دوا تجویز کی ہے۔خاکسار کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں۔ احباب جماعت کی خدمت میں دردمندانہ دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ ہرقسم کی پیچیدگی سے بچائے۔آمین اعلان ولادت سجاد احمد صاحب آف جماعت میلان، اٹلی تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے خاکسار اور اہلیہ زرشہ ذوالفقار کو مورخہ ۱۳؍ اگست ۲۰۲۵ء کو بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے۔ نومولود کا نام عالیان احمد تجویز ہوا ہے اور بچہ وقفِ نو کی بابرکت تحریک میں شامل ہے۔ نومولود، محمد صادق صاحب مرحوم آف گھنوکے ججہ کا پوتا اور ذوالفقار علی صاحب آف قلعہ کالر والا، سیالکوٹ کا نواسہ ہے۔ احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ نومولود کو نیک، صالح اور خادمِ دین بنائے اور صحت و تندرستی والی دراز عمر عطا فرمائے۔ آمین ٭…٭…٭