اور وہ جو خدا کے مامور اور مُرسل کی باتوں کو غور سے نہیں سنتا اور اس کی تحریروں کو غور سے نہیں پڑھتا اُس نے بھی تکبر سے ایک حصہ لیا ہے۔ سو کوشش کرو کہ کوئی حصہ تکبر کا تم میں نہ ہو تاکہ ہلاک نہ ہو جاؤ اور تا تم اپنے اہل و عیال سمیت نجات پاؤ۔ (نزول المسیح ، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحہ ۴۰۳) سب دوستوں کے واسطےضروری ہے کہ ہماری کتب کم از کم ایک دفعہ ضرور پڑھ لیا کریں ، کیونکہ علم ایک طاقت ہے اور طاقت سے شجاعت پیدا ہوتی ہے۔ (ملفوظات جلد ۴صفحہ ۳۶۱،ایڈیشن۱۹۸۸ء) میری زبان کی تائید میں ایک اور زبان بول رہی ہے اور میرے ہا تھ کی تقویت کے لئے ایک اور ہاتھ چل رہا ہے جس کو دنیا نہیں دیکھتی مگر میں دیکھ رہا ہوں۔ میرے اندر ایک آسمانی روح بول رہی ہے جو میرے لفظ لفظ اور حرف حرف کو زندگی بخشتی ہے۔ (ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد۳صفحہ۴۰۳) میں تو ایک حرف بھی نہیں لکھ سکتا، اگر خدا تعالیٰ کی طاقت میرے ساتھ نہ ہو۔بار ہا لکھتے لکھتے دیکھا ہے۔ ایک خدا کی روح ہے جو تیر رہی ہے قلم تھک جایا کرتی ہے مگر اندر جوش نہیں تھکتا۔ طبیعت محسوس کیا کرتی ہے کہ ایک ایک حرف خدا تعالیٰ کی طرف سے آتا ہے۔ (ملفوظات جلد ۲صفحہ۴۸۳۔ ایڈیشن۱۹۸۸ء) اے احمد! تیرے لبوں پر رحمت جاری ہے۔ تیرا کلام خدا کی طرف سے فصیح کیا گیا ہے۔تیرے کلام میں ایک چیز ہے جس میں شاعروں کو دخل نہیں۔ (حقیقۃ الوحی، روحانی خزائن جلد ۲۲صفحہ۱۰۵-۱۰۶) مزید پڑھیں: مومن کی شان سے بعید ہے کہ امر حق کے اظہار میں رکے