اللہ تعالیٰ کے فضل سے لجنہ اماءاللہ بنگلہ دیش کی دو روزہ نیشنل ورکشاپ مورخہ ۱۳و۱۴؍جون ۲۰۲۵ء کو ہیڈ کوارٹر بخشی بازار، ڈھاکہ میں منعقد کی گئی۔ اس ورکشاپ میں ۲۴؍نیشنل عاملہ ممبرات، ۱۰؍ضلعی صدرات، ۱۳؍مقامی صدرات سمیت ضلعی و مقامی سطح کی کُل ۶۷؍ممبرات عاملہ نے شرکت کی۔ شرکا کا تعلق ڈھاکہ، برہمن بڑیہ اور جمالپور ریجنز سے تھا۔ اس طرح کُل ۳۰؍مجالس نے اس ورکشاپ میں شرکت کی۔ ورکشاپ میں تمام دفاتر کے کاموں کی نوعیت اور دائرہ کار پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی۔ رپورٹ فارم کی تیاری کے دوران پیش آنے والے مسائل پر نیشنل و مقامی عاملہ کے مابین باہمی تبادلہ خیال بھی ہوا جو مفید اور نتیجہ خیز ثابت ہوا۔ اللہ تعالیٰ اس ورکشاپ کے بابرکت نتائج پیدا فرمائے اور تمام شاملین کو اپنے اپنے شعبہ میں احسن رنگ میں خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین (رپورٹ: نوید الرحمٰن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)