حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’ایک دوسرے سے حسد نہ کرو، ایک دوسرے کے لیے دھوکے سے قیمتیں نہ بڑھاؤ، ایک دوسرے سے بغض نہ رکھو، ایک دوسرے سے منہ نہ پھیرو، تم میں سے کوئی دوسرے کے سودے پر سودا نہ کرے اور اللہ کے بندے بن جاؤ جو آپس میں بھائی بھائی ہیں۔ مسلمان (دوسرے) مسلمان کا بھائی ہے، نہ اس پر ظلم کرتا ہے، نہ اسے بے یارو مددگار چھوڑتا ہے اور نہ اس کی تحقیر کرتا ہے۔ تقویٰ یہاں ہے۔‘‘اور آپؐ نے اپنے سینے کی طرف تین بار اشارہ کیا، (پھر فرمایا): ’’کسی آدمی کے برے ہونے کے لیے یہی کافی ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کی تحقیر کرے، (ہر مسلمان پر دوسرے مسلمان کا) خون، مال اور عزت حرام ہیں۔‘‘ (صحیح مسلم، كتاب البر والصلة، باب تحريم ظلم المسلم و خذ له ) مزید پڑھیں: چہرے کاپردہ کرنے کا بیان