اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ کیپ ٹاؤن، ساؤتھ افریقہ کو ’’نوجوانوں کے اخلاق کے ذریعے امن‘‘ کے موضوع پر مورخہ ۶؍جولائی ۲۰۲۵ء کو پیس سمپوزیم منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں میں اخلاقی اقدار کے فروغ اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ خاکسار (مبلغ انچارج ساؤتھ افریقہ) نے اخلاقی تربیت، نئی نسل کی ذمہ داری اور بین المذاہب مکالمے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر مختلف مذہبی اور سماجی تنظیموں جیسے HWPL, FHLC, UWC, Gate House Spiritual Centre اور ایک سرکاری یوتھ ادارے کے نمائندگان نے بھی شرکت کی اور اظہار خیال کیا۔ تمام مقررین نے نوجوان نسل کو درپیش چیلنجز جیسے بے روزگاری، منشیات اور بڑھتے ہوئے تشدد کے تناظر میں اخلاقی تربیت کی ضرورت پر زور دیا۔ مکرم توفیق ہارگے صاحب نے حضرت خلیفۃ المسیح الثانیؓ کے ارشاد ’’قوموں کی اصلاح نوجوانوں کی اصلاح کے بغیر نہیں ہوسکتی‘‘پر تقریر کی۔ تقریب کے اختتام پر تمام مہمانان کو کتاب ‘Life of Muhammad‘ پیش کی گئی۔ ساتھ ہی ایک کتابی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں جماعت احمدیہ کے بنیادی عقائد سے متعلق کتب شامل تھیں۔ اختتام پر تمام شرکا کی عشائیہ سے تواضع کی گئی۔ اس بابرکت تقریب میں کُل ۵۵؍ افراد نے شرکت کی۔ فالحمدللہ علیٰ ذالک (رپورٹ: محسن جواہیر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) ٭…٭…٭ مزید پڑھیں: واقفین نو ملائیشیا کے سالانہ نیشنل اجتماع ۲۰۲۵ء کا کامیاب انعقاد