https://youtu.be/gUdzTXEG3bg مجلس علمی جامعہ احمدیہ جرمنی کے طلبہ میں علمی مسابقت کی روح پیدا کرنے کے ليے مجلس علمی کے تحت سال بھر انفرادی اور گروپس کے مابین مقابلہ جات کروائے گئے۔ ان مقابلہ جات میں مقابلہ تلاوت قرآن کریم، کسوٹی، مضمون نویسی، تقریر بزبان اردو، انگریزی، عربی اور جرمن، نیز انہی چاروں زبانوں میں تقریر فی البدیہہ کے مقابلہ جات بھی کروائے گئے۔ اسی طرح مقابلہ اذان، نظم، حفظ ادعیہ، پیغام رسانی، بیت بازی اور ایک دلچسپ مقابلہ کوئز بھی منعقد کروایا گیا۔ مجلس العاب حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا ارشاد ہے کہ ’’طلبہ جامعہ احمد یہ…کم از کم ڈیڑھ گھنٹہ کوئی نہ کوئی گیم کھیلیں اور Exerciseکریں۔ ‘‘حضور انور کے اس ارشاد کے پیش نظر طلبہ روزانہ کسی نہ کسی کھیل میں شامل ہوتے ہیں۔ اسی طرح دوران سال طلبہ کے گروپس اور کلاسز کےمابین مختلف ورزشی مقابلہ جات منعقد کیے جاتے ہیں۔ سال کے اختتام پر تین دن کے ليے سالانہ کھیلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ امسال سالانہ کھیلیں مورخہ ۷تا۹؍مئی ۲۰۲۵ء منعقد ہوئیں۔ دوران سال منعقد ہونے والے مقابلہ جات میں مقابلہ Weight loss(یعنی وزن کم کرنا)، پانچ کلو میٹرتیز پیدل چلنے کا مقابلہ اور ۱۴؍کلومیٹر کراس کنٹری ریس اور بعض کھیلوں کے کوالیفائنگ میچز بھی کروائے گئے۔ سالانہ کھیلوں کی افتتاحی تقریب مورخہ ۷؍مئی ۲۰۲۵ء بروز بدھ منعقد ہوئی اور یہ کھیلیں۹؍مئی تک جاری رہیں۔ تین دن جاری رہنے والی ان کھیلوں میں انفرادی اور اجتماعی یعنی گروپس کے مابین مقابلہ جات ہوئے۔ انفرادی مقابلہ جات میں نیزہ پھینکنا، گولہ پھینکنا، لمبی چھلانگ، دوڑ ۱۰۰؍میٹر، دوڑ ۱۰۰۰ء؍میٹر، تھالی پھینکنا، ثابت قدمی، گاڑی کھینچنا، ٹائرفلپ، پنجہ آزمائی، کلائی پکڑنا، تین ٹانگ دوڑ، Strongman Parkour اور روک دوڑ شامل ہیں۔جبکہ گروپس کے مقابلوں میں فٹ بال، باسکٹ بال، والی بال، Völkerball، رسہ کشی، کرکٹ، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، ریلے ریس اور پہلی مرتبہ Handballکو بھی کھیلوں میں شامل کیا گیا۔ مجلس ارشاد مجلس ارشاد کے تحت منعقد ہونے والے پروگرامز میں جلسہ یوم مسیح موعود، یوم مصلح موعود، یوم خلافت، حمدیہ محفل، نعتیہ محفل، قرآن سیمینار شامل ہیں اور طلبہ کے ادبی ذوق میں اضافے کے ليے مکرم مبارک احمد صدیقی صاحب کے ساتھ ایک شام کا ا ہتمام کیا گیا جس میں موصوف نے اپنے مخصوص انداز میں شاعری کے علاوہ خلیفہ وقت سے محبت و شفقت کے واقعات بھی بیان کیے۔ ڈیوٹیاں طلبہ جامعہ احمدیہ کو پڑھائی کے ساتھ مختلف جماعتی پروگراموں میں وقار عمل اور انتظامی ڈیوٹیاں سر انجام دینے کی توفیق ملتی رہی جن میں جلسہ سالانہ، اجتماع خدام الاحمدیہ، مجلس مشاورت، تربیتی کلاس، Tag der offnen Tür پر ڈیوٹیاں اور وقار عمل میں حصہ لینا شامل ہے۔ اسی طرح لوکل سطح پرقریبی ریجنل اجتماعات خدام الاحمدیہ، انصار اللہ اور ایم ٹی اے کے پروگرامز میں بھی خدمت کی توفیق ملتی ہے۔ کلاس ایکسچینج پروگرام حضو ر انور کے ارشاد کے مطابق کلاس ایکسچینج پروگرام کے تحت امسال درجہ خامسہ کو دو ہفتوں کے ليے جامعہ احمدیہ یوکے جانے اور جامعہ احمدیہ یوکے کی کلاس کو جامعہ احمدیہ جرمنی آنے کا موقع ملا۔ یہ ایک بہت ہی بابرکت پروگرام ہے جس میں طلبہ کو ایک دوسرے کے ماحول میں رہ کر مختلف معاملات کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔ دیگر مذہبی اداروں کا دورہ امسال جامعہ کی ایک کلاس کوDarmstadt میں موجود یہودیوں کے معبد خانے اور اسی طرح Mannheim میں قائم سکھوں کے گردوارے کا بھی تعلیمی دورہ کرنے اور براہ راست معلومات حاصل کرنے کا موقع ملا۔ تقریب تقسیم انعامات ان علمی و ورزشی مقابلہ جات میں پوزیشنز حاصل کرنے والے، نیز تدریسی سال ۲۰۲۳ء - ۲۰۲۴ء میں کلاسز میں اول، دوم اور سوم آنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کے ليے مورخہ ۱۴؍جون ۲۰۲۵ءکو جامعہ احمدیہ میں ایک پُروقار تقریب تقسیم انعامات کا انعقادکیا گیا جس کے مہمان خصوصی مکرم مبار ک احمد تنویر صاحب مبلغ انچارج جماعت احمدیہ جرمنی تھے۔ نیز جماعت کے دیگر معززین کے ساتھ ساتھ امسال طلبہ جامعہ کے والد صاحبان کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ تقریب کے آغاز میں تلاوت قرآن کریم اور نظم کے بعد مکرم مبلغ انچارج صاحب نے پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ اور گروپس کے مابین انعامات تقسیم کیے۔ اس سال علمی مقابلہ جات میں بحیثیت مجموعی اول پوزیشن عزیزم حافظ اویس احمد قمر اور بہترین گروپ ’دیانت‘ قرارپایا اور ورزشی مقابلہ جات میں بحیثیت مجموعی اول پوزیشن عزیزم یونس یوسف اور بہترین گروپ ’دیانت‘ ہی قرارپایا۔ اس کے بعد مہمان خصوصی نے تدریسی سال ۲۰۲۳ء - ۲۰۲۴ء کی کلاسز میں اول، دوم اور سوم آنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے۔ گذشتہ تعلیمی سال میں جامعہ احمدیہ کو خدا کے فضل وکرم سے سولہ مربیان کرام کی صورت میں اپنا پھل حضورانور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت اقدس میں پیش کرنے کی سعادت حاصل ہوئی جنہیں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مورخہ ۴؍مئی ۲۰۲۵ء کو جامعہ احمدیہ یوکے میں منعقد ہونے والی کانووکیشن کی تقریب میں اپنے دست مبارک سے شاہد کی ڈگری سے نوازا۔ انعامات کی تقسیم کے بعد مہمان خصوصی نے اپنی تقریر میں طلبہ اور بالخصوص امسال فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ کو وقف کی اہمیت اور مقام کو سمجھنے اور اس کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کی نصیحت کی۔ اس کے بعد مکرم پرنسپل صاحب نے بھی طلبہ اور ان کے والدین کرام کو وقف کی حقیقی روح کو سمجھنے اور اس کے مطابق دوران جامعہ اور بعدازاں میدان عمل میں خدمت کرنے کی تلقین کی۔ اس کے ساتھ ساتھ اُنہوں نے مہمان خصوصی اور دیگر مہمانان کرام کی تشریف آوری پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اختتامی دُعا کے بعد تمام مہمانان کرام کی خدمت میں عشائیہ پیش کیا گیا اور اس طرح یہ تقریب بخیروخوبی اپنے اختتام کو پہنچی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک علمی مقابلہ جات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ وگروپس انفرادی مقابلہ جات اول دوم سوم حسن قراءت حافظ اویس احمد قمر عبدالحئی سرمد(جامعہ یوکے) جری اللہ راجپوت نظم راحیل احمد حافظ اویس احمد قمر جری اللہ راجپوت اذان جری اللہ راجپوت حافظ اویس احمد قمر فاتح احمد عزیز تقریربزبان جرمن فی البدیہہ عدنان بٹ فیاض احمد کبیراحمد ظہیر+ ظافراحمد عابد تقریربزبان انگریزی فی البدیہہ تکریم چودھری یونس یوسف فیاض احمد جری اللہ راجپوت تقریربزبان عربی فی البدیہہ فیاض احمد یونس یوسف برہان الدین فیضان تقریربزبان اردو فی البدیہہ سلمان احمد جوئیہ فیاض احمد برہان الدین فیضان تقریربزبان انگریزی ابتسام احمد یونس یوسف دانیال احمد تیمور تقریربزبان جرمن فیاض احمد کبیراحمدظہیر یونس یوسف تقریربزبان عربی یونس یوسف طلحہ وڑائچ طاہر احمد تقریر بزبان اردو حافظ اویس احمد قمر سلمان احمد جوئیہ قویم احمد ملک مضمون نویسی حافظ اویس احمد قمر ثمربٹ شاہان احمد پیغام رسانی اول ٹیم : حافظ فارس احمد، ابتسام احمد، مسرور احمد، حافظ عاشر نور، راناولید احمد دوم ٹیم : سجیل احمدباجوہ، محمدسفیر، شاہان احمد، ثاقب محمود، سلمان جوئیہ سوم ٹیم: نعمان داؤد، سفیان چیمہ، ادیب بٹ، حافظ اویس قمر، راحیل احمدکسوٹی اول ٹیم: عدنان احمد، آذان محمود، سفیر احمد بشیر دوم ٹیم : کبیر ظہیر سنوری، یونس یوسف، حمید خان (جامعہ احمدیہ یوکے) سوم ٹیم: فراز مجید، علیم احمد، ظافر احمدبیت بازی ٹیم امانت(سلمان جوئیہ، شاہان احمد،ثاقب محمود) ٹیم قناعت(فیصل محمود،فرید احمد،ذیشان احمد نون) ٹیم صداقت(رانا توصیف، فاتح احمد عزیز، ثاقب جاوید) حفظ ادعیہ ٹیم دیانت(معین احمد، سفیان احمد چیمہ، جاذب زاہد) ٹیم صداقت(فیاض احمد، ثمر بٹ، رانا ولید) ٹیم قناعت(عبدالباری، فریداحمد، دانش اصغر) سالانہ کوئز ٹیم قناعت(برہان الدین فیضان، شاذل سفیراحمد، ظافراحمد) ٹیم صداقت(فیاض احمد، ثمربٹ، باسل احمد عارف) ٹیم امانت(مامون احمد، شاہان احمد، ثاقب محمود) علمی مقابلہ جات میں بحیثیت مجموعی اول پوزیشن: حافظ اویس احمد قمر علمی مقابلہ جات میں بحیثیت مجموعی اول گروپ: دیانت ورزشی مقابلہ جات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ وگروپس انفرادی مقابلہ جات اول دوم سوم دوڑ ۱۰۰ میٹر مونس قریشی یونس یوسف کامران احمد دوڑ ۱۰۰۰ میٹر یونس یوسف مامون احمد طلحہ وڑائچ لمبی چھلانگ مونس قریشی یونس یوسف عدنان احمد گولہ پھینکنا عدنان احمد جنجوعہ شاذل سفیراحمد شیرازمحمد نیزہ پھینکنا شاذل سفیراحمد مونس قریشی سلمان احمدجوئیہ تھالی پھینکنا شاذل سفیراحمد عدنان احمد شیرازمحمد گاڑی کھینچنا یونس یوسف عدنان احمد جنجوعہ کبیراحمد ظہیر Strongman Parkour یونس یوسف جری اللہ راجپوت کبیراحمد ظہیر بیڈمنٹن سنگل دانیال احمد تیمور ابتسام احمد سجیل احمدباجوہ ٹیبل ٹینس سنگل مونس قریشی نعمان داؤد فاتح احمد عزیز پنجہ آزمائی احمد اسجد یونس یوسف شاذل سفیراحمد Tire Flip عدنان احمد جنجوعہ احمد اسجد کبیراحمد ظہیر،جری اللہ راجپوت کلائی پکڑنا احمد اسجد شاذل سفیراحمد حافظ اویس احمد قمر ثابت قدمی مامون احمد شاہان احمد سلمان احمد جوئیہ Powerwalk (Distance 5 km) مامون احمد مونس قریشی رانا ولید Cross Country (Distance 14 km) کامران احمد مونس قریشی طلحہ وڑائچ روک دوڑ سفیان احمد چیمہ برہان الدین فیضان مونس قریشی تین ٹانگ دوڑ یونس یوسف، کامران احمد حاسن جنجوعہ، ماہرکریم دانیال تیمور، ندیم احمد گروپس کے مابین مقابلہ جات اول دوم سوم بیڈمنٹن ڈبل دانیال تیمور+ علیم احمد(امانت) واثق بھٹی + ابتسام احمد(قناعت) سرمد شفیق + فرازمجید(صداقت) ٹیبل ٹینس ڈبل ۱ :سجیل باجوہ + مونس قریشی(دیانت) فاتح عزیز + مونس غفار(صداقت) یونس یوسف، رانا توصیف احمد(صداقت) وزن کم کرنے کا مقابلہ(پہلی ٹرم) دیانت قناعت صداقت وزن کم کرنے کا مقابلہ(دوسری ٹرم) دیانت صداقت قناعت رسہ کشی دیانت قناعت امانت والی بال صداقت دیانت قناعت Völkerball قناعت دیانت امانت ریلے ریس قناعت دیانت امانت باسکٹ بال قناعت صداقت امانت کرکٹ قناعت دیانت امانت فٹ بال امانت صداقت قناعت Handball صداقت دیانت قناعت جامعہ فٹبال لیگ کی وِنرٹیم: درجہ ثانیہ جامعہ فٹ بال لیگ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی: فرخ خرم ورزشی مقابلہ جات میں بحیثیت مجموعی اول پوزیشن: یونس یوسف ورزشی مقابلہ جات میں بحیثیت مجموعی اول گروپ: دیانت کلاس پوزیشنز برائے تدریسی سال ۲۰۲۳ء/۲۴ء درجہ ممہدہاول:ثاقب محمود دوم:رانا ولیداحمد سوم:افراسیاب وسیم درجہ اولیٰاول:جری اللہ راجپوت دوم:شاہان احمد سوم:فاتح احمد عزیز درجہ ثانیہاول:سلمان احمدجوئیہ دوم:شمائل احمدبھٹی سوم:شیرازمحمد درجہ ثالثہاول:یونس یوسف دوم:کبیراحمد ظہیر سوم:راحیل احمد درجہ رابعہاول:معین احمد دوم:دانیال احمد تیمور سوم:طلحہ احمد درجہ خامسہاول:فیاض احمد دوم: برہان الدین فیضان سوم:ادیب احمد بٹ (رپورٹ: سرفرازاحمد۔ مربی سلسلہ، جامعہ احمدیہ جرمنی) ٭…٭…٭ مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ بوسنیا کی گیارھویں تربیتی ریلی کا انعقاد