https://youtu.be/YLJbp0MqSxs حضرت معقل بن یسار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص آیا اور اس نے عرض کی: مجھے ایک عورت ملی ہے جو اچھے خاندان والی ہے اور خوبصورت ہے لیکن اس سے اولاد نہیں ہوتی تو کیا میں اس سے شادی کر لوں؟ آپ ﷺنے فرمایا: ’’نہیں‘‘، پھر وہ آپؐ کے پاس دوسری بار آیا تو بھی آپ ﷺنے اس کو منع فرمایا، پھر تیسری بار آیا تو آپﷺنے فرمایا: ’’خوب محبت کرنے والی اور خوب جننے والی عورت سے شادی کرو، کیونکہ میں تمہاری کثرت کی وجہ سے دوسری امتوں پر فخر کرنے والا ہوں۔’’ (سنن ابي دائود، کتاب النكاح، حدیث: ۲۰۵۰) مزید پڑھیں: مسیلمہ کذاب کے قتل کا بیان