https://youtu.be/My7_YkdREG0 ۱۶۰۔وہ آیا منتظرِ تھے جس کے دن رات معمّہ کھل گیا روشن ہوئی بات معمہ کھلنا mu’ammah khulnaa: مبہم بات کھلنا، مبہم بات کھل گئی، پہیلی حل ہوگئی ۔ A mystery has been unravelled قرآن کریم اور حضرت رسول کریم ﷺ نے ایک موعود مسیح اور مہدی کی خبر دی تھی ۔ چودہ صدیوں سے لوگ دن رات اس کے منتظر تھے۔ وہ کون ہوگا جس کو یہ مقام ملے گا یہ ایک سوالیہ نشان تھا ۔ مگر اب اللہ تعالیٰ نے ساری نشانیاں پوری کرکے ایک شخص کو مامور کردیا ہے۔ اب کوئی ابہام باقی نہیں رہا ۔ موعود مسیحا تمہارے درمیان موجود ہے۔ ۱۶۱ ۔دکھائیں آسماں نے ساری آیات زمیں نے وقت کی دے دیں شہادات آیات aayaat: نشانیاں signs شہادات shahaadaat: (شہادت کی جمع) گواہیاں Witnesses, evidences, proofs مسیح زماں کے آنے کی قرآن و حدیث میں درج ساری پیشگوئیاں پوری ہو گئیں ۔ آسمان نے سورج اور چاند کو گرہن لگا کر نشان دکھائے اور زمین بھی کئی نشان پورے کرکے گواہ بنی مثلاً طاعون پھوٹی ، زلزلے آئے، پریس کی سہولتیں عام ہوئیں اونٹ متروک ہوئے اور نئی سواریاں ایجاد ہوئیں وغیرہ وغیرہ ۱۶۲۔پھر اس کے بعد کون آئے گا ہَیہات خدا سے کچھ ڈرو چھوڑو معادات ہیہات hehaat: دُور کی بات، ہائے ہائے، افسوس کا کلمہ Begone, how woeful, alas معادات mo’aadaat: عداوت، دشمنیEnmity, hostilities جس موعود مسیحا کو آنا تھا وہ آچکا ۔ اب اس کے بعد کسی اور کو نہیں آنا ۔ بہتر ہے خدا کا خوف کرو اور بے وجہ دشمنی کرنا چھوڑ دو ۱۶۳۔خدا نے اِک جہاں کو یہ سُنا دی فَسُبحَانَ الَّذِی اَخزَی الْاَعَادِی خدا تعالیٰ نے یہ خبر اس پوری دنیا کو دے دی ہے پس پاک ہے وہ ذات جو میرے دشمنوں سے خود مؤاخذہ کرتی ہے۔ ۱۶۴۔مسیحِ وقت اب دنیا میں آیا خدا نے عہد کا دن ہے دکھایا اللہ تعالیٰ نے جو وقت مسیح موعود ؑ کی آمد کا پہلے سے بتایا تھا عین اس وقت اس نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے اسے مبعوث فرمادیا ۔ اللہ تعالیٰ الحق ہے اس کی بات ٹلتی نہیں ہے۔ ۱۶۵۔مبارک وہ جو اَب ایمان لایا صحابہؓ سے ملا جب مجھ کو پایا اللہ تعالیٰ نے اپنے فرستادوں پر اول وقت ایمان لانے والوں کو فضیلت عطا فرمائی ہے ۔وہ مبارک ہیں جو دعویٰ سن کر ایمان لے آئے ۔ ان کا مقام اتنا بلند ہوگا گویا کہ وہ اصحاب رسول اللہ جیسا رتبہ پائیں گے ۔ اس زمانے میں یہ فضیلت حاصل کرنا بہت بڑی سعادت اور برکت ہے ۔ ۱۶۶۔وہی مَے ان کو ساقی نے پِلا دی فَسُبحَانَ الَّذِی اَخزَی الْاَعَادِی اللہ تعالیٰ نے اوّلین اصحابِ مسیح کو بھی اصحاب رسول اللہ جیسا عشقِ رسول کا نشہ پلا دیا ۔ پس پاک ہے وہ ذات جو میرے دشمنوں سے خود مؤاخذہ کرتی ہے۔ ٭…٭…٭ مزید پڑھیں: مرزا محمد الدین ناز صاحب ، فرشتہ نما انسان