https://youtu.be/YZcCEjdGByY اللہ تعالیٰ کے فضل سے گنی بساؤ کے دوسرے دارالحکومت بافاٹا کو مورخہ ۲۰و۲۱؍جون ۲۰۲۵ء اپنا ریجنل جلسہ منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ جلسہ کا موضوع ’’اسلام،احمدیت‘‘ تھا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ریجن کے ۵۶؍سے زائد دیہات سے کُل ۵۳۷؍احباب نے اس جلسہ میں شمولیت کی جن میں غیر از جماعت مہمان بھی شامل تھے۔ الحمدللہ علیٰ ذالک جلسہ میں شاملین کی تعلیم و تربیت کے ليے درج ذیل موضوعات پر تقاریر کی گئیں: آنحضورﷺ بطور رحمۃللعالمین، آمدِمسیح، نظام خلافت، احمدیت کیا ہے، خلفائے کرام کی حیات مبارکہ اور مالی قربانی۔ مغرب اور عشاء کی نمازوں کے بعد سوال و جواب کی مجلس کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں احباب جماعت کے علاوہ غیر از جماعت مہمانوں نے بھی اپنے سوالات پیش کیے۔ اختتامی تقریب میں مکرم محمد احسن میمن صاحب مبلغ انچارج گنی بساؤ نے نظام جماعت و خلافت سے وابستگی اور صدق و وفا اور آنحضورﷺ کی سیرت کے مختلف پہلوؤں کے حوالے سے اپنی گزارشات پیش کیں۔ دعا کے ساتھ اس جلسے کا اختتام ہوا۔ اللہ تعالیٰ تمام شاملین جلسہ کو بہترین اجر دے اور انہیں اس جلسے کی برکات سے فیضیاب ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین (رپورٹ:زاہد احمد بھٹی۔ مبلغ سلسلہ گنی بساؤ) ٭…٭…٭ مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ آسٹریلیا کی اکیالیسویں نیشنل مجلسِ شوریٰ کا انعقاد