مکرم محمود احمد طاہر صاحب نائب امیر و مبلغ انچارج گیمبیا تحریر کرتے ہیں کہ محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ گیمبیا کو ماہ مئی و جون میں جماعتی روایات کے مطابق ملک بھر کی جماعتوں میں جلسہ ہائے یوم خلافت منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ملک بھر میں ۱۴۵؍جلسے منعقد ہوئے اور کل چار ہزار ۲۴۰؍افراد نے شرکت کی۔ ان جلسوں کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کے بعد خلافت سے متعلقہ احادیث پیش کی گئیں۔ مبلغین کرام اور مختلف علمائے کرام نے درج ذیل موضوعات پر تقاریر کیں:نظام خلافت کا تعارف، یوم خلافت منانے کی اہمیت، خلافت اور احیائے دین، برکات خلافت، خلافت اور ہماری ذمہ داریاں، خلافت احمدیت، حضرت مسیح موعودؑ کی آمداور خلافت۔ اس سلسلہ میں ملک کے جماعتی ہیڈ کوارٹربانجل/کومبو میں موجود مسجد بیت السلام میں جلسہ یوم خلافت مورخہ ۲۷؍مئی ۲۰۲۵ء کو بعداز نماز عصر منعقد ہوا۔ اس جلسہ کی صدارت مکرم بابا ایف تراولے صاحب امیر جماعت احمدیہ گیمبیا نے کی۔ تلاوت قرآن کریم اور نظم کے بعد مختلف موضوعات پر تقاریر ہوئیں۔ تقریب کے دوران خلافت احمدیہ کے بارے میں ایک ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔ آخر پر مکرم امیر صاحب نے ’’امت مسلمہ کے ليے خلافت کی ضرورت و اہمیت‘‘ پر روشنی ڈالی۔ تقریب کا اختتام دعاکے ساتھ ہوا جس کے بعد ریفریشمنٹ پیش کی گئی۔ پروگرام میں کل ۱۲۶؍احباب و خواتین نے شرکت کی۔الحمدللہ (رپورٹ:مسعود احمد طاہر۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ کونگو کنشاسا کی ۲۵ویں مجلس شوریٰ ۲۰۲۵ء