https://youtu.be/J0vpgiatzfg فٹبال:امریکہ میں ہونے والے فیفا کلب ورلڈ کپ کا ٹائیٹل انگلش کلب چیلسی نے جیت لیا۔فائنل مقابلہ میں فیورٹ پیرس سینٹ جرمین کی ٹیم کوچیلسی نے ۳۔صفر سے ہرایا۔ چیلسی کی ٹیم پہلے ہاف میں کھیل پرپوری طرح چھائی رہی۔ Cole Palmer نے یکے بعددیگرےدو شاندار گول کیے جس کے بعد Joao Pedroنے تیسراگول کیا۔ یوں چیلسی نے دوسری مرتبہ فیفا کلب ورلڈ کپ کا چیمپئن بننے کا اعزازحاصل کیا۔سیمی فائنل مقابلوں میں چیلسی نے برازیلین کلب Fluminenseکو دو،صفر جبکہ PSGنے ریال میڈرڈکو چار،صفر سے ہرایا تھا۔چیلسی کے انگلش کھلاڑی Cole Palmerٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی جبکہ PSGکے۲۰؍سالہ Desire Doué بہترین نوجوان کھلاڑی قرار پائے۔ ٹینس:سال کے تیسرے گرینڈسلَیم ومبلڈن کے مینزسنگلزایونٹ میں عالمی نمبرایک اطالوی کھلاڑی Jannik Sinnerنے فتح حاصل کرکے پہلی بار ومبلڈن چیمپئن بننے کا اعزازحاصل کیا۔فائنل معرکہ میں پہلا سیٹ ہارنے کے بعد Sinner نے زبردست کھیل پیش کرتے ہوئے فرنچ اوپن میں اپنی شکست کا بدلہ چکادیا اوراپنے حریف سپین کے Carlos Alcaraz کوایک کے مقابلہ میں تین سیٹ سے مات دی۔ویمنزسنگلزکا فائنل انتہائی یکطرفہ ثابت ہوا جس میں پولینڈ کی Iga Swiatek نے امریکہ کی Amanda Anisimovaکو۶۔صفراور۶۔صفر سے شکست دے دی۔ ومبلڈن چیمپئن شپ میں ویمنز سنگلزفائنل میں پہلی بارایسا ہواکہ کسی کھلاڑی نے بغیر کوئی گیم ہارے فتح حاصل کی۔ کرکٹ:بھارت بمقابلہ انگلینڈ،لارڈز کے میدان میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے بھارت کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد۲۲؍رنز سے ہراکرسیریز میں دو، ایک کی سبقت حاصل کرلی۔کھیل کے آخری روزبھارتی ٹیم۱۹۳؍رنز کےتعاقب میں ۱۷۰؍رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔۸۲؍رنزپرسات وکٹیں گنوانے کےبعد رویندرا جادیجانے کافی مزاحمت کامظاہرہ کیا اوراپنی ٹیم کو فتح کے قریب لانے میں مدد دی تاہم ان کی ۶۱؍رنزکی ناٹ آؤٹ اننگزبھارت کو شکست سے نہ بچاسکی۔لارڈزٹیسٹ میں دونوں ٹیمیں اپنی پہلی اننگزمیں ۳۸۷؍رنزبناکرآؤٹ ہوئیں جبکہ دوسری اننگر میں انگلش ٹیم ۱۹۲؍رنزبنا سکی۔انگلینڈ کی طرف سے Joe Root نے پہلی اننگز میں ۱۰۴اوردوسری اننگزمیں ۴۰؍رنزبنائے۔کپتان Ben Stokes میچ میں مجموعی طورپرپانچ وکٹیں لینے اور۷۷؍رنزبناکرپلیئرآف دی میچ قرارپائے۔بھارت کی جانب سے Jasprit Bumrah نے پہلی اننگز میں پانچ جبکہ دوسری اننگزمیں دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔اینڈرسن ٹنڈولکر ٹرافی کا چوتھا میچ ۲۳؍جولائی سے مانچسٹرکے اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیابمقابلہ ویسٹ انڈیز:آسٹریلیا نے آخری ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز کو ۲۷؍رنز پرڈھیرکر کے ۱۷۶؍رنز سےفتح حاصل کرلی۔یوں آسٹریلیا نے تین میچزکی سیریز میں کلین سویپ کرلیا۔ گلابی گیند سےکنگسٹن جمیکا میں ہونے والا ڈے اینڈنائٹ ٹیسٹ قریباً اڑھائی دن میں اختتام پذیر ہوا۔آسٹریلیا نے پہلی باری میں ۲۲۵؍رنزبنائے جس کے جواب میں میزبان ٹیم ۱۴۳؍رنزبناکرآؤٹ ہوئی۔بیٹنگ کے لیے ناسازگار کنڈیشنز میں آسٹریلوی ٹیم دوسری اننگزمیں صرف ۱۲۱؍رنز بناسکی۔ ویسٹ انڈیزکی طرف سے Alzarri Joseph نے اپنے کیریئرکی بہترین گیندبازی کرتے ہوئے ۲۷؍رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ Shamar Joseph نے دونوں اننگزمیں چارچارکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیزٹیم ریت کی دیوارثابت ہوئی اورصرف۱۴.۳؍اوورزمیں ٹیسٹ کرکٹ کے دوسرے کم ترین سکور۲۷؍رنزبناکرآؤٹ ہوگئی۔ اپنا ۱۰۰واں ٹیسٹ کھیلنے والے مایہ ناز فاسٹ باؤلرMitchell Starc نے ۹؍رنزکے عوض چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور اس دوران اپنے ٹیسٹ کیریئرمیں ۴۰۰؍وکٹیں حاصل کرنے کا سنگِ میل بھی عبورکیا۔Scott Boland تین لگاتار گیندوں پرتین کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزازحاصل کیا۔ویسٹ انڈیزکے سات کھلاڑی بغیرکوئی رَن بنائے پویلین واپس لوٹے۔مچل سٹارک کو میچ اورسیریزکا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا۔ (ن م طاہر) ٭…٭…٭ مزید پڑھیں: خبرنامہ(اہم عالمی خبروں کا خلاصہ)