اللہ تعاليٰ کے فضل و کرم سے مجلس انصاراللہ جرمني کو دنيائے احمديت کي باقي مجالس کي طرح مختلف پروگرامز منعقد کرنے کي توفيق مل رہي ہے۔ ان ميں سے ماہ اپریل ۲۰۲۵ءکي بعض سرگرميوں کي رپورٹس ہديۂ قارئين ہيں۔ مجلس Lampertheim علمی ریلیز:انصار کا علمی معیار بڑھانے کے ليے قیادت تعلیم ہر ماہ علمی ریلیز کا انعقاد کرتی ہے۔ ماہ اپریل میں درج ذیل مجالس کی طرف سے علمی ریلیز کے انعقاد کی رپورٹ موصول ہوئی:Hausen, Frankfurter Berg, Eschersheim, Nordwest, Ginnheim, Bait ul Sabuh, Bait ul Sabuh south, Rödelheim, Bait ul Sabuh Nord, Goldstein, Nuur Moschee اور Höchst۔ ان ریلیز میں تلاوت قرآن کریم، نظم اور تقاریر کے مقابلہ جات کروائے گئے اور پوزیشن لینے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ تبلیغ: ۱۰۰؍سے زائد جماعتی کتب لائبریریوں میں رکھوائی گئیں۔ بڑے بڑے تبلیغی پوسٹرز کے ساتھ تبلیغی سٹالز لگائے گئے۔ اسلام کی امن پسند تعلیمات کا پرچار کیا گیا۔ اس کام میں Wiesbaden West, Bad Kreuznach, Mahdiabad, Wittlich, Wiesbaden south اور Lampertheimکی مجالس کی کارکردگی نمایاں رہی۔ مجلس Darmstadt ایثار: ماہ اپریل میں مورخہ ۵، ۶، ۱۰، ۱۳ اور ۲۹؍اپریل کو مساجد، نماز سنٹرز، قبرستانوں میں وقار عمل اور سائیکل سفر کیے گئے۔ ان مجالس کے ۶۵؍انصار اس کارخیر میں شریک ہوئے:Weil der Stadt, Groß-Gerau, Nauheim, Büttelborn, Stockstadt, Leeheim, Darmstadtاور Neuwied۔ شجر کاری: چالیس جرمن مہمانوں، وائبلنگن شہر کے لارڈ میئر Mr Michael Scharmann اور سرکاری دفاتر کے ۱۴؍نمائندگان کی موجودگی میں پودا لگایا گیا۔ یہ پُروقار تقریب ۲؍اپریل کو منعقد ہوئی۔نیز ۷؍اپریل کو مجلس Hanau اور مجلس Obertshausen نے اپنے اپنے شہروں میں بھی پودا لگایا۔ شہر کے میئر صاحبان Mr. Manuel Friedrich اور Mr. Pfarrer Norbert Hofmann بھی ان تقریبات میں شامل ہوئے۔ علاوہ ازیں شہر کی نمائندہ Mrs. Isabelle Hensly بھی شریک ہوئیں۔ ۹؍اپریل کو مجلس Maintal نے شہر کی میئر Mrs Monika Böttcherسے پودا لگوایا۔ ۳۰؍اپریل کو مجلس Esslingenکی طرف سے شجر کاری کی تقریب میں شہر کی میئر Mrs Christiane Krieger تین سرکاری نمائندگان کے ساتھ شریک ہوئیں۔ اس موقع پر ہونے والی تقریب میں ۱۰۰؍سے زائد مہمانوں نے شرکت کی جن کو جماعت احمدیہ کی سماجی سرگرمیوں سے آگاہ کیا گیا۔ تقریب کی خبر مقامی اخبارات میں بھی شائع ہوئی۔ واضح رہے کہ مجلس انصار اللہ جرمنی کی شجر کاری مہم سار ا سال جاری رہتی ہے اور سال بھر میں بیسیوں پودے لگائے جاتے ہیں۔الحمدللہ چیریٹی واک:گذشتہ سال مجلس انصار اللہ کو ۵۸؍چیریٹی واکس منعقد کرنے کی توفیق ملی، الحمدللہ علیٰ ذالک۔ امسال جونہی موسم کھلا اس کام کا آغاز کر دیا گیا۔ ۴؍اپریل کو Düren میں شہر کے میئر Frank Peter Ullrich کے ہمراہ ۵۰؍جرمن اور ۱۳۰؍احباب جماعت شامل ہوئے۔ ۲۰؍انصار نے انتظامی امور میں خدمت کی توفیق پائی۔ ۱۳؍اپریل کو مجلس میونخ نے چیریٹی واک کا اہتمام کیا جس میں ۱۹؍جرمن مرد و زن اور ۵۱؍انصار بھائی شامل ہوئے۔ مہمانوں میں میئر کے نمائندہ Mr Ozan Iyibasبھی شامل تھے۔ ۱۰؍انصار نے ڈیوٹی دی۔ ان تمام واکس کی خبر مقامی اخبارات کی زینت بنتی رہی۔ موبائل لنگر: ماہ اپریل میں درج ذیل مجالس نے بےگھر افراد میں کھانا تقسیم کیا: Hessen south & west, Darmstadt City, Nauheim, Leeheim, Kranichstein, Stockstadt, Noor u din Halqa, Bait ul Aziz & Kranichstein south۔ Darmstadt میں ریلوے سٹیشن کے قریب ۸۰۰؍افراد کو، مجلس Neuwiedنے ۸۰؍افراد کو اور مجلس میونخ نے ایک فلاحی ادارے کے ۲۷۵؍افراد کو کھانا مہیا کیا۔ Lampertheimکی مجلس نے عمر رسیدہ افراد کے ساتھ مل کر کھانا کھانے کا پروگرام بنایا۔ کھانا مجلس کے انصار ساتھ لے کر گئے۔ اس موقع پران کو اسلام کی تبلیغ کی گئی اور جماعت احمدیہ سے متعارف کروایا۔ مقامی احباب پر اس کا بہت اچھا اثر ہوا۔ الحمدللہ (رپورٹ:عرفان احمد خان۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل معاونت:میاں عمر عزیز۔ ایڈیشنل قائد عمومی) ٭…٭…٭ مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ گیمبیا کے سینتالیسویں جلسہ سالانہ کا کامیاب انعقاد