https://youtu.be/ThHRWb-gldg اللہ تعالیٰ کے فضل سے شعبہ خدمت خلق لجنہ اماء اللہ لائبیریا کے تحت مورخہ ۳۱؍مئی ۲۰۲۵ء کو پہلے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد Babyma Town میں کیا گیا جہاں ڈاکٹر انیلہ بھنو صاحبہ نیورولوجسٹ و انچارج احمدیہ مسلم کلینک Sayon ٹاؤن، منروویا نےاپنی خدمات پیش کیں۔ Babyma Townایک پسماندہ علاقہ ہے۔ اس کیمپ میں مجموعی طور پر ۱۶۰؍مریضوں کا معائنہ کیا گیا جن میں ۸۳؍خواتین اور ۷۷؍بچے شامل تھے۔ ان مریضوں میں ملیریا، ٹائیفائیڈ بخار، ہائی بلڈ پریشر، معدہ کے امراض، جِلدی بیماریاں، پیٹ کے کیڑے، خون کی کمی اور آنکھوں کی بیماریوں کی تشخیص ہوئی۔ دوران معائنہ یہ بات دیکھنے میں آئی کہ مریضوں میں سے بعض کو اپنی مستقل بیماری کا علم تھا لیکن وہ مالی دشواری کی بنا پر باقاعدہ علاج نہیں کروا رہی تھیں۔ کچھ خواتین کو اپنی بیماری کا علم اسی کیمپ میں پہلی بار ہوا۔ تمام متاثرہ خواتین کو خوراک اور حفظان صحت کے اصولوں کے بارے میں خصوصی راہنمائی کے ساتھ ساتھ مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ اللہ تعالیٰ لجنہ اماء اللہ لائبیریا کی اس کاوش میں برکت ڈالے اور خدمت خلق کے مزید مواقع عطا فرمائے۔ آمین (رپورٹ: فرخ شبیر لودھی۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) ٭…٭…٭ مزید پڑھیں: آئیوری کوسٹ میں مبلغین و معلمین کرام کے دو روزہ ریفریشر کورس کا انعقاد