https://youtu.be/K0xibWWTnRE اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ فن لینڈ کو اپنی ویب سائٹ کے اجرا کی توفیق ملی ہے جو اب فنّش، سویڈش اور انگریزی زبانوں میں دستیاب ہے تاکہ اسلام احمدیت کا پیغام مؤثر انداز میں مقامی عوام تک پہنچایا جاسکے۔ یہ ویب سائٹ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی منظوری سے ابتدا میں صرف انگریزی زبان میں تیار کی گئی تھی۔ اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے اسے جدید تقاضوں کے مطابق مزید بہتر بناتے ہوئے تین زبانوں میں پیش کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کی نگرانی مکرم عطاءالغالب صاحب صدر جماعت احمدیہ فن لینڈ اور مکرم شاہد محمود کاہلوں صاحب مبلغ انچارج فن لینڈ نے کی۔ ویب ڈویلپمنٹ اور تکنیکی ذمہ داریاں مکرم احتشام عابد بصرہ صاحب نے احسن رنگ میں سرانجام دیں جبکہ مکرم شعیب احمد طاہر صاحب نے ویب سائٹ کا یوزر انٹرفیس ڈیزائن کیا۔ اللہ تعالیٰ اس ویب سائٹ کو اسلام احمدیت کی تبلیغ کا ایک بابرکت اور مؤثر ذریعہ بنائے۔ آمین (رپورٹ: فرخ اسلام۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) مزید پڑھیں: گرین لینڈ میں اسلام احمدیت کی تبلیغ کے لیے نئی ویب سائٹ کا اجرا