https://youtu.be/lkZtcGzVu9w محمد تعریف حسین صاحب مبلغ سلسلہ، شعبہ رپورٹنگ جامعہ احمدیہ بنگلہ دیش تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے جامعہ احمدیہ بنگلہ دیش میں جلسہ یوم خلافت مورخہ ۲۷؍مئی ۲۰۲۵ء کو منعقد ہوا۔ جلسے کا آغاز صبح دس بجے مکرم مبشر الرحمٰن صاحب پرنسپل جامعہ احمدیہ بنگلہ دیش کی صدارت میں تلاوت قرآن کریم اور نظم سے ہوا۔ اس کے بعد ان موضوعات پر تقاریر ہوئیں:’’نظام خلافت اور خلفائے راشدین‘‘ از عزیزم سمیع الاسلام (متعلم درجہ سادسہ)، ’’خدا تعالیٰ کی طرف سے قدرت ثانیہ کی بشارت‘‘ از عزیزم مہدی حسن بھوئیاں (متعلم درجہ سادسہ)، ’’خلافت احمدیہ دنیا کے اتحاد کی ضامن ہے‘‘از مکرم نعام الحسن صاحب (استاد جامعہ احمدیہ) اور ’’خلفائے احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات‘‘ ازمکرم سید مظفر احمد صاحب (استاد جامعہ احمدیہ)۔ ایک نظم کے بعد مکرم بشیر الرحمٰن صاحب وائس پرنسپل جامعہ بنگلہ دیش نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ساتھ حالیہ ملاقات کی تفصیلات اور بابرکت مشاہدات بیان کیے۔ صدر اجلاس کی اختتامی تقریر اور دعا کے ساتھ یہ جلسہ اختتام پذیر ہوا۔ فالحمدللہ علیٰ ذالک (رپورٹ: نوید الرحمٰن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) مزید پڑھیں: براعظم آسٹریلیا میں جلسہ ہائے یوم خلافت کا بابرکت انعقاد