رسول اللہﷺ مسجد میں تشریف فرما تھے کہ حضرت علیؓ خانہ کعبہ کی کنجی ہاتھ میں لے کر سامنے آئے اور عرض کیا۔ یا رسول اللہؐ حجابت بھی سقایت کے ساتھ ہم کو عنایت فرمائیے ۔ حضورؐ نے فرمایا:عثمان بن ابی طلحہ کہاں ہے ؟عثمان حاضر ہوئے۔ حضورؐ نے فرمایا: اے عثمان! اپنی کنجی سنبھال اَلْیَوْمُ یَوْمُ بِرٍّ وَ وَفَاءٍ آج نیکی اورایفائےعہد کا دن ہے۔ (سیرت النبیﷺ از ابن ہشام صفحہ ۱۵۱ مطبوعہ اسلامی کتب خانہ لاہور)