اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ مسلمہ کینیڈا نے ۷؍جولائی کو مسی ساگا کے کیپیٹل بینکویٹ ہال میں ایک ڈنر کا اہتمام کیا جس میں ٹورانٹو، مسی ساگا، بریمپٹن، وان، اور سکاربرو سے ہر طبقہ فکر کی شخصیات مدعو تھیں۔ اس موقع پر اگلے ہفتہ ہونے والے جلسہ سالانہ کی تفصیلات بتائیں گئیں۔ اس ڈنر پر آئے ہوئے مہمانوں نے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔ مدعوین کو بتایا کہ گذشتہ جلسہ بریڈفورڈ میں کیا گیا تھا مگر اس بار اس کا انعقاد ۱۱ سے ۱۳ جولائی کو انٹرنیشنل سنٹر میں ہو گا۔ پچھلے سال پچیس ہزار سے زائد افراد نے جلسہ میں شرکت کی تھی۔ مسلمانوں کا کینیڈا میں سب سے بڑا اجتماع جماعت احمدیہ کا یہ جلسہ ہی ہوتا ہے۔ یہ جلسہ تنظیمی اعتبار سے اپنی مثال آپ ہے۔ اس میں بلا تفریق ہر مذہب کے ماننے والے ہر مکتبہ کے لوگ مدعو ہوتے ہیں جہاں اس میں تربیتی معاشرتی اور اخلاقی پہلوؤں پر تقاریر ہوتی ہیں وہاں ایک میلے کا سماں بھی ہوتا ہے۔ اور قرآن کریم کے تراجم کی نمائش اور جماعت کی تاریخ پر مبنی نمائش بھی ترتیب دی جاتی ہے۔ ہیومینیٹی فرسٹ کی نمائش کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے جو دنیا بھر میں انسانیت کی خدمت اور ہر قسم کی مدد فراہم کرتی ہے۔ اس کے علاوہ انسانی حقوق سے متعلق ایک ہال میں صحافتی، سیاسی اور مشاہیر کو معلامات کیلئے دعوت دی جاتی ہے۔ اس جلسہ کا اہتمام گذشتہ پچاس سال سے باقاعدگی سے کیا جاتا ہے۔ اس موقعہ پر اخبار ریڈیو ٹی وی کے نمائیدگان بھی موجود تھے اور انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔ مسی ساگا کے صوبائی اسمبلی کے ممبر بھی اس اس ڈنر پر مدعو تھے۔اس موقعہ پر جنگ اخبار کے لودھی صاحب، بشیر خانصاحب، بنگلہ کمیونٹی کے نمائیندہ، گھانا کمیونٹی کے نمائیندہ، اردو خبر نامہ کے رانا سہیل صاحب، مقبول ریڈیو پروگرام کی روح رواں عارفہ مظفر صاحبہ، آصف جاوید صاحب، محترمہ شاہینہ کشور صاحبہ، محترم حفیظ خان صاحب، ڈاکٹر سانگھا صاحب محترم ارشد محمود صاحب محترمہ عائشہ صاحبہ نے سامعین سے خطاب کیا۔ ہر ایک نے جماعت کی ترقی اور کاموں کو سراہا۔ یہ کامیاب تقریب محترم لال خان صاحب نیشنل پریزیڈنٹ احمدیہ جماعت کی دعا سے اختتام پذیر ہوئی۔