https://youtu.be/HYEDSRqE7GA فٹبال:امریکہ میں جاری فیفا کلب ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل مرحلے میں برازیلین کلب Fluminenseنے سعودی عرب کے کلب الہلال کو۲۔۱؍سے شکست دے کرسیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ اسی طرح انگلش کلب چیلسی نے برازیل کے Palmeiras کے خلاف ایک کے مقابلہ میں دو گول سے فتح حاصل کی۔ فرانس کے PSGکلب نے کانٹےدارمقابلے کے بعد جرمن کلب بائرن میونخ کو ۲۔صفر سے ہرایا، فاتح ٹیم کی جانب سے Desire Doue اورOusmane Dembele نے گول کیے۔ چوتھے کوارٹر فائنل میں ہسپانوی کلب ریال میڈرڈنے جرمن کلب Dortmund کےخلاف ۳۔۲؍سے کامیابی حاصل کی۔ ٹینس:سال کے تیسرے گرینڈسلَیم ومبلڈن میں ۲۴ گرینڈ سلیم ٹائیٹل جیتنے والے سربیاکے نوواک جوکووِچ کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچ گئے۔ راؤنڈ آف ۱۶ میں آسٹریلوی حریف Alex de Minaurکے خلاف پہلا سیٹ ہارنے کے بعد سابق عالمی نمبرایک جوکووِ چ نے بہترین کھیل پیش کیا اور میچ ایک کے مقابلہ میں تین سیٹ سے جیت لیا۔سپین کے Carlos Alacaraz نے روس کے Andrey Rublevکے خلاف چارسیٹس میں کامیابی حاصل کی۔ عالمی نمبر ایک اٹلی کے Jannik Sinnerاپنے مدِمقابل بلغاریہ کے Grigor Dimitrovکے زخمی ہونے کے بعدواک اوور حاصل کرکے کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے۔ کرکٹ:بھارت بمقابلہ انگلینڈ: ایجبسٹن برمنگھم میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں بھارت نے ۳۳۶؍ رنز سے شاندار فتح حاصل کرکے سیریز ۱۔۱؍ سے برابر کردی۔ بھارتی کپتان Shubman Gillنے پہلی اننگز میں ۲۶۹؍جبکہ دوسری میں ۱۶۱؍رنز بنائے اورمیچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ انگلش ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا تو بھارت نے ۵۸۷؍رنزکا مجموعی سکور بنایا۔ جس کے جواب میں انگلینڈ نے Harry Brook کے ۱۵۸؍رنز اور Jamie Smith کے ناٹ آؤٹ ۱۸۴؍رنز کی بدولت ۴۰۷؍رنز بنائے۔بھارت نے دوسری اننگز ۴۲۷؍رنز چھ کھلاڑی آؤٹ ہونے پرڈیکلیئر کی اورمیزبان ٹیم کو ۶۰۸؍رنزکاہدف دیا۔کھیل کے آخری روز انگلینڈ کی پوری ٹیم ۲۷۱؍رنزبناکرآؤٹ ہوئی۔بھارت کی جانب سے Akash Deep نے پہلی اننگزمیں چارجبکہ دوسری اننگز میں چھ وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیابمقابلہ ویسٹ انڈیز:سینٹ جارجز گرینیڈامیں کھیلا گیا دوسرا ٹیسٹ آسٹریلیا نے ۱۳۳؍رنز سے جیت کر سیریز میں دو،صفر کی برتری حاصل کرلی۔ آسٹریلوی ٹیم نے پہلی باری میں ۲۸۶؍رنزبنائے جس کے جواب میں ویسٹ انڈیزٹیم ۲۵۳؍رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔مہمان ٹیم نے دوسری اننگز میں ۲۴۳؍رنز بناکر ۲۷۷؍رنز کا ہدف دیا۔ تاہم ویسٹ انڈیزکے بلےباز صرف۱۴۳؍رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ آسٹریلیا کے وکٹ کیپربلےباز Alex Careyمیچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ فارمولا وَن ریسنگ: ۶؍جولائی کوہونے والی برٹش گراں پریMcLarenکےبرطانوی ڈرائیورLando Norris نےجیت کررواں سیزن میں اپنی پہلی پوزیشن کو مزیدمستحکم بنایا۔ انہوں نے ۵.۸۹۱؍کلومیٹر ٹریک کے ۵۲؍چکروں پرمشتمل فاصلہ ایک گھنٹہ۳۷؍منٹ اور ۱۵؍سیکنڈز میں پورا کیا۔ میکلیرن ٹیم کےOscar Piastri نے دوسری جبکہ جرمنی کے Nico Hülkenberg نے پہلی بارفارمولا وَن میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ (ن م طاہر) ٭…٭…٭ مزید پڑھیں: خبرنامہ(اہم عالمی خبروں کا خلاصہ)