حضرت سعید بن معلی ؓ روایت کرتے ہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سنو! مسجد سے نکلنے سے پہلے قرآن کی سب سے بڑی سورت سنا دوں۔ آپؐ نے میرا ہاتھ پکڑلیا پھر جب ہم باہر جانے لگےتو میں نے کہا: یا رسول اللہؐ! آپ نے تو فرمایا تھا کہ میں تمہیں قرآن میں سب سے بڑی سورت بتاؤں گا۔ آپؐ نے فرمایا: اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ!یہی سبع مثانی اور قرآن عظیم ہے جو مجھے دیا گیا ہے۔ (صحیح بخاری، کتاب فضائل القرآن باب فضل فاتحۃ الکتاب حدیث ۵۰۰۶) مزید پڑھیں: فتح مکہ کے وقت آنحضورﷺ سورۃ الفتح کی تلاوت فرمارہے تھے