https://youtu.be/Y1bCMhQyjVI اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۱۰؍مارچ ۲۰۲۵ء کو لجنہ اماء اللہ بنگلہ دیش نے تحریک جدید اور وقف جدید کا آن لائن سیمینار منعقدکرنے کی سعادت پائی جس میں پورے ملک کی لجنہ ممبرات شامل ہوئیں۔ سیمینار کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا اور مکرمہ ریحانہ خیر صاحبہ، صدر لجنہ اماءاللہ بنگلہ دیش نے دعا کرائی۔ سیمینار میں تحریک جدید اور وقف جدید کی اہمیت اور عظمت پر تقاریر ہوئیں۔ نیز حضرت امیر المومنین خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے خطبات جمعہ سے چنیدہ ایمان افروز واقعات پیش کیے گئے۔ اسی طرح سیکرٹری صاحبہ تحریک جدید اور وقف جدید نے اپنے دفتری امور کے بارے میں گفتگو کی۔ آخر پر مکرمہ صدر صاحبہ نے دعا کروائی اور اس کے ساتھ یہ سیمینار اختتام پذیر ہوا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق اس سیمینار میں شامل ہونے والی خواتین کی تعداد ۳۹۸ تھی۔ (رپورٹ: نوید الرحمٰن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) مزید پڑھیں: کو سوو میں جلسہ یومِ مسیح موعود کا انعقاد