اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مورخہ ۱۴؍اپریل ۲۰۲۵ء کو مجلس انصار اللہ فن لینڈ کو شعبہ ایثار کے تحت فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسینکی سینیئر اولڈ ہوم (Elderly Care Home) میں منعقدہ ایسٹر ایونٹ کے موقع پر ایک فوڈ سٹال لگانے کی توفیق حاصل ہوئی۔ اس ایونٹ کا اہتمام اولڈ ہوم کی انتظامیہ نے بزرگ مکینوں کے لیے کیا تھا، جس میں مختلف تنظیموں کو مدعو کیا گیا۔ مجلس انصار اللہ فن کو خصوصی طور پر فوڈ سٹال لگانے کی دعوت دی گئی، جسے شرکاء نے خوشی سے تناول کیا اور سراہا۔ اس موقع پر مجلس انصار اللہ نے اپنی سابقہ فلاحی سرگرمیوں کے حوالے سے معلوماتی بینرز بھی آویزاں کیے، جن میں مجلس کا تعارف اور خدمتِ خلق کی کوششیں اجاگر کی گئی تھیں۔ حاضرین نے ان معلوماتی بینرز کو دلچسپی سے پڑھا اور مجلس کی کاوشوں کو سراہا۔ اس پروگرام میں مبلغ انچارج مکرم شاہد محمود کاہلوں صاحب نے بھی شرکت کی۔ اولڈ ہوم کی انتظامیہ نے اس تقریب کی تصاویر اپنے آفیشل فیس بک پیج اور انسٹاگرام پر شائع کیں، جن میں مجلس انصار اللہ کے فوڈ سٹال اور ایثار کے کاموں کا ذکر موجود ہے۔ انتظامیہ نے مجلس انصار اللہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی شراکت کو سراہا۔(رپورٹ: فرخ اسلام۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) مزید پڑھیں: سویڈن میں ۱۵تا۲۵؍سال کے نوجوانوں اور ممبرات لجنہ اماءاللہ کی نیشنل تربیتی کلاس کا انعقاد