https://youtu.be/67VXqv7fnkI ۵۶۔مری اولاد سب تیری عطا ہےہر اک تیری بشارت سے ہوا ہے میری اولاد صرف تیرا احسان ہے تیرا کرم ہے۔ہر ایک کے لیے تُو نے بشارتیں عطا فرمائیں۔ ۵۷۔یہ پانچوں جو کہ نسلِ سیدہ ہےیہی ہیں پنج تن جن پر بِنا ہے نسل: nasl، اولاد Progeny سیِّدہ sayyedah ، سردار، مراد ہے حضرت سیّدہ نصرت جہاں بیگم صاحبہؓ A chief, a descendant of Holy Prophet Sayyeda Hazrat Nusrat Jahan Begum(RA)پنج تن: paNjtan، پانچ افراد Five membersبنا :benaa، بنیاد Foundation, root, basis حضرت اقدس مسیح موعودؑ کے ہاں حضرت سیدہ نصرت جہاں بیگمؓ کے بطن سے دس بچے پیدا ہوئے جن میں سے پانچ بچپن میں فوت ہوگئے۔ پانچ نے طویل زندگی پائی۔ ۵۸۔ یہ تیرا فضل ہے اے میرے ہادیفَسُبحَانَ الَّذِی اَخزَی الْاَعَادِیْ فضل :fazl، اللہ پاک کی اپنی مرضی سے عطا،Grace bounty of God ہادی:Haadi، ہدایت دینے والا Guide اے میرے ہادی مجھے سیدھا راستہ دکھانے والے ! یہ سارا فضل و رحم اور احسان کا سلسلہ تیری طرف سے ہے۔ ۵۹۔دیے تُو نے مجھے یہ مہرومہتابیہ سب ہیں میرے پیارے تیرے اسباب الہامی مصرع مہر :mehr، سورج The Sun مہتاب :mahtaab، چاند The moon اے پیارے اللہ ! تُونے مجھے چاند سورج جیسی صفات والی روشن اور روشن کرنے والی اولاد عطا فرمائی ہے یہ سب تیرا احسان ہے۔ ۶۰۔دکھایا تُو نے وہ اے ربِّ اَربابکہ کم ایسا دکھا سکتا کوئی خواب ارباب:arbaab، (ربّ کی جمع) پالنے والے Lords اے میرے پالنہار۔ میرے مالک !تو نے مجھے وہ کچھ عطا کر دیا ہے جو کوئی خواب میں بھی نہیں دکھا سکتا۔ تُو مالک ہے تو جس کے لئے چاہے اپنے خزانوں کے منہ کھول دے۔ ۶۱۔یہ تیرا فضل ہے اے میرے ہادی فَسُبحَانَ الَّذِی اَخزَی الْاَعَادِیْ fasub-haan-al-lazee akhz-al-a`aadi پاک ہے وہ خدا جس نے دُشمنوں کی پکڑ کی۔ Holy is He, Who has disgraced and humiliated the opponents. اے میرے ہادی مجھے سیدھا راستہ دکھانے والے ! یہ سارا فضل و رحم اور احسان کا سلسلہ تیری طرف سے ہے۔ پس تو پاک ہے تیری ہی ذات ہے جو میرے بد خواہوں کو پکڑتی ہے۔ ۶۲۔میں کیوں کر گِن سکوں تیرے یہ اِنعامکہاں ممکن ترے فضلوں کا اِرقام انعام :in`aam، تحفہ Gifts ارقام :irqaam، تحریر کرنا، To write اے اللہ تعالیٰ ! میں کیسے تیرے ان گنت انعام اکرام رحمتیں برکتیں افضال اور نعمتیں شمار کروں ؟ یہ ممکن ہی نہیں کہ ان کو گنا جاسکے۔ اور قلم میں طاقت نہیں جو لکھ سکے۔ ۶۳۔ہر اک نعمت سے تُو نے بھر دیا جامہر اک دشمن کیا مردود و ناکام مردود: mardood، رد کیا ہوا Rejected, defeated, frustrated تُونے تو میرا پیالہ اپنی نعمتوں سے لبالب بھر دیا ہے۔تیرا یہ بھی احسان ہے کہ مجھ سے دشمنی رکھنے والوں کو ناکام اور نامراد کیا ہے۔ ۶۴۔یہ تیرا فضل ہے اے میرے ہادیفَسُبحَانَ الَّذِی اَخزَی الْاَعَادِی اے میرے ہادی! میرے دشمنوں کی بربادی تیرا ہی فضل ہے۔ تُو پاک ہے۔تُونے ہی میرے دشمنوں سے لڑائی کی ہے اور انہیں شکست دی ہے۔ ۶۵۔بشارت دی کہ اِک بیٹا ہے تیراجو ہو گا ایک دن محبوب میرا محبوب: mahboob، پیارا، جس سے محبت ہو Beloved یہ تیرا کرم ہے کہ مجھے ایک ایسے بیٹے کی خوش خبری دی جسے تو ایسی خوبیاں عطا فرمائے گا جو تجھے راضی کر کے ایک دن تیرا پسندیدہ بندہ ہوگا۔ ۶۶۔کروں گا دور اُس مَہ سے اندھیرادکھاؤں گا کہ اِک عالَم کو پھیرا مَہ: mah، چاند پھیرا:pheraa، چکر، انقلاب، Change revolution تُو خود اس چاند سے بیٹے کی ساری مخالفتیں دشمنیاں اور رنج وغم دُور کرکے اس کا حسین چہرہ دنیا کو دکھائے گا۔ تیری تائیدو نصرت سے یہ غیر معمولی صلاحیتوں کا مالک ہوگا۔ یہ دین و دنیا میں انقلاب لائے گا۔ ٭…٭…٭ مزید پڑھیں: اِنْ شَاءَ اللّٰہ