https://youtu.be/gpsSCsb3t44?si=ZVheQQjzsLk4J3S8&t=1479 اَللہ اَللہ رے: سبحان اللہ، کیا کہنا، (تعریف و تحسین یا کسی وصف کی کثرت کے موقع پر مستعمل)اَللہ ہی اَللہ: سبحان اللہ، کیا کہنا (تحسین و توصیف)اللہ حافظ: فی امان اللہ، اللہ کو سونپا، (الوداعی کلمات)اللہ اللہ خَیر صَلّا: بس اسی قدر، اس سے زیادہ کچھ نہیںاَللہ اَللہ کَر: اللہ کا ذکر کرو، عبادت کرواَللہ اَللہ کَرو: جھوٹ نہ بولو، اتنا مبالغہ نہ کرواَللہ کی گائے: سیدھا سادہ بھولا بھالااَللہ کا شیر: اللہ کی راہ میں جان قربان کرنے والا بہادر، مردِ مومن، حضرت علیؓ کا لقب(اسد اللہ)