https://youtu.be/2PF9X8yH2v4?si=vo6hzdeH5PSpjigy&t=2035 مہمان نَوازی: مسافر پروری، مہمانوں کی خاطر تواضع، مہمان کی آؤ بھگت کرنا مہمان داری: مہمان کی خاطر تواضع، خاطر مدارات مہمانِ گِرامی: مہمانِ محترم مہمان طُفَیلی: وہ شخص جو مہمان کے ساتھ آئے، بن بلایا مہمان ایک دن کا مہمان، دو دن کا مہمان، تیسرے دن بلائے جان: اگر مہمان بہت دن رہے تو دوبھر (مشکل)ہو جاتا ہے گھڑی ساعَت کا مہمان ہونا: مرنے کے قریب ہونا، تھوڑی دیر کی زندگی باقی رہنا مان نَہ مان مَیں تیرا مہمان: خواہ مخواہ کسی کی بات میں دخل دینے یا زبردستی کسی کام میں شریک ہونے والے کے لیے بولتے ہیں۔