یورپ (رپورٹس)

جرمنی میں پروٹیسٹنٹ فرقے سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کا مسجد بشارت، اوسنابرک کا دورہ

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۳؍نومبر ۲۰۲۵ء کو جرمنی میں پروٹیسٹنٹ فرقے سے تعلق رکھنے والے وہ اساتذہ جنہوں نے مستقبل میں گمنائزم سکولوں میں مذہب کی تعلیم دینی ہے، مسجد بشارت، اوسنابرک کا دورہ کیا۔ یہ تمام اساتذہ اپنا تخصص مکمل کر رہے ہیں۔ شاملین کے نصاب کا ایک حصہ یہ بھی ہے کہ وہ دیگر مذاہب سے بھی ملیں۔ اس طرح ان اساتذہ نے اپنی پڑھائی کا آخری لازمی حصہ مکمل کرنے کے ليے جماعت احمدیہ کی مسجد بشارت کا انتخاب کیا۔ ان متخصصین میں سے ۱۵؍اساتذہ وقت مقررہ پر مسجد میں تشریف لائے، ڈیوٹی پر موجود احباب جماعت اور مکرم منصور احمد گھمن صاحب مبلغ سلسلہ نےمہمانوں کا استقبال کیا اور مسجد کا دورہ کروایا۔

مہمانوں کے مختصر خیرمقدم کے بعد تین بج کر پانچ منٹ پر مسجد کے احاطے کا دورہ شروع کیا گیا۔ مہمانوں کو مسجد میں لگائی گئی اسلام نمائش کے ساتھ ایک معلوماتی ویڈیو کے ذریعے بھی جماعت احمدیہ کے متعلق معلومات فراہم کی گئیں۔

مسجد کے مین ہال میں کرسیاں میز لگاکر مہمانوں کے بیٹھنے کا انتظام کیا گیا، سوال وجواب سے قبل مربی صاحب نے تلاوت قرآن کریم و جرمن ترجمہ مہمانوں کے سامنے پیش کیا۔

تقریباً تین بج کر ۵۰؍منٹ سے ساڑھے چار بجے تک شرکاء نے انفرادی طور پر ملٹی میڈیا نمائش کی مدد سے اپنے علم میں اضافہ کیا۔ اس موقع پر (مرکزی شعبہ تبلیغ کی تیارکردہ)اسلام انفو ایپ جس میں متعدد سوالات اور اِن کے جواب موجود ہیں سے بھی مہمانوں نے فائدہ اٹھایا۔ اسی طرح یوٹیوب کے لنکس اور ویڈیوزکی مدد سے جماعت احمدیہ کے عقائد اور مختلف سوالوں کے جواب سنے اور دیکھے نیز اس موقع پر اس فرقے کو مد نظر رکھتے ہوئے بعض مخصوص کتب بھی میزوں پر رکھی گئیں تاکہ مہمان اپنی اپنی پسندسے جماعتی کتب ولٹریچر کا مطالعہ کر سکیں جو ان کے نصاب کا ایک حصہ تھا۔

پونے پانچ بجے کے بعد سوال و جواب کا اجلاس شروع ہوا جس میں مہمانوں نے متعدد سوالات پوچھے۔ اس کے بعدمسجد کے خواتین والے حصے میں سیمینار کے شرکاء کی طرف سے ایک پریزنٹیشن پیش کی گئی۔ گفتگو کے دوران مہمانوں کے ليے ہلکی پھلکی ضیافت کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ الحمدللہ، بڑے پُرسکون ماحول میں گفتگو جاری رہی۔

اس پروگرام کے جملہ انتظامات کے ليے لوکل سیکرٹری تبلیغ مکرم راشد شفیق صاحب اور ان کی ۶؍رکنی ٹیم نے مدد کی۔

اللہ تعالیٰ سب کو جزائے خیر سے نوازے اور شاملین کو اللہ تعالیٰ نور بصارت عطافرمائے تاکہ وہ حق پہچانتے ہوئے اسلام کی آغوش میں آجائیں۔ آمین

(رپورٹ:صفوان احمد ملک۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

مزید پڑھیں: جامعہ احمدیہ انڈونیشیا کے طلبہ کا سالانہ پیدل سفر

Related Articles

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button