ارشادِ نبوی
آخری زمانے میں عیسیٰ بن مریم کا نزول
حضرت ابوہریرہؓ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺنے فرمایا: قیامت اُس وقت تک قائم نہ ہو گی جب تک عیسیٰ بن مریم عادل، حاکم اور منصف امام بن کر نازل نہ ہوں، وہ آکر صلیب کو توڑیں گے، خنزیر کو قتل کریں گے اور جزیہ کو معاف کر دیں گے اور مال اِس قدر زیادہ ہو گا کہ اُسے کوئی قبول کرنے والا نہ ہو گا۔
(سنن ابن ماجہ، کتاب الفتن، بَابُ: فِتْنَةِ الدَّجَّالِ وَخُرُوجِ عِيسٰى ابْنِ مَرْيَمَ وَخُرُوجِ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ حدیث: ۴۰۷۸)
مزید پڑھیں: عاجزی کا اجر رفع درجات ہے



