ارشادِ نبوی
عاجزی کا اجر رفع درجات ہے
حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ آنحضرتﷺ نے فرمایا کہ تواضع انسان کو صرف بلندی میں ہی بڑھاتی ہے۔ پس تواضع اختیار کرو۔ اللہ تعالیٰ تمہیں رفعتیں عطا فرمائے گا۔(کنزالعمال حدیث نمبر ۵۷۴۰)
حضرت انس ؓ روایت کرتے ہیں کہ آنحضورﷺ نے فرمایا: ہر انسان کا سر دو زنجیروں میں ہے۔ ایک زنجیر ساتویں آسمان تک جاتی ہے اور دوسری زنجیر ساتویں زمین تک جاتی ہے۔ جب انسان تواضع یا عاجزی اختیار کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ زنجیر کے ذریعہ اسے ساتویں آسمان تک لے جاتا ہے اور جب وہ تکبّر کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ زنجیر کے ذریعہ اسے ساتویں زمین تک لے جاتا ہے۔ (کنزالعمال حدیث ۵۷۴۵)
مزید پڑھیں: نوافل کا ثواب





اسلام علیکم ورحمتہ اللہ ۔۔۔ الفضل پڑھ ایمان تازہ ہو جاتا ہے
خاکسار دعا گو ہے اللہ تعالی الفضل ٹیم کو بہتترین جزا عطا فرمائے امی