ہجرت کرنے والوں کے لیے خدائی رزق کی بشارت
میں نے خواب میں ایک فرشتہ ایک لڑکے کی صورت میں دیکھا جو ایک اونچے چبوترے پر بیٹھا ہوا تھا اور اُس کے ہاتھ میں ایک پاکیزہ نان تھا جو نہایت چمکیلا تھا، وہ نان اُس نے مجھے دیا اور کہا کہ یہ تیرے لئے اور تیرے ساتھ کے درویشوں کے لئے ہے۔ یہ اُس زمانہ کی خواب ہے جب کہ مَیں نہ کوئی شہرت اور نہ کوئی دعویٰ رکھتا تھا اور نہ میرے ساتھ درویشوں کی کوئی جماعت تھی مگر اب میرے ساتھ بہت سی وہ جماعت ہے جنہوں نے خود دین کو دنیا پر مقدم رکھ کر اپنے تئیں درویش بنادیا ہے اور اپنے وطنوں سے ہجرت کرکے اور اپنے قدیم دوستوں اور اقارب سے علیحدہ ہوکر ہمیشہ کے لئے میری ہمسائیگی میںآ آباد ہوئے ہیں۔اور نان سے میں نے یہ تعبیر کی تھی کہ خدا ہمارا اور ہماری جماعت کا آپ متکفّل ہوگا اور رزق کی پریشانگی ہم کو پراگندہ نہیں کرے گی۔چنانچہ سالہائے دراز سے ایسا ہی ظہور میں آرہا ہے۔
(نزول المسیح، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحہ ۵۸۴، ۵۸۵)
مزید پڑھیں: درازیٔ عمر کا راز



