یورپ (رپورٹس)

جرمنی میں مسجد سمیع کا غیر مسلم وفد کا دورہ

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ ہنوور (Hannover)، جرمنی کو مورخہ ۲۹؍نومبر ۲۰۲۵ء کو تقریباً ۴۰؍افراد پر مشتمل غیر مسلم وفد کی میزبانی کرنے کی توفیق ملی۔ مسجد کا یہ دورہ دراصل ایک خوشگوار سلسلے کا تسلسل تھا۔ گذشتہ کئی برسوں سے اس گروپ کے منتظم صاحبان مختلف تعداد کے ساتھ جو بعض اوقات ۸۰؍افراد سے بھی متجاوز ہوتی تھی، گہرائی سے اسلام کی خوبصورت تعلیمات جاننے کے ليے مسجد کا دورہ کرتے رہتے ہیں۔ اس بار بھی انہوں نے مقامی جماعت سے رابطہ کرکے اپنی آمد کی اطلاع دی۔

مہمانوں کو مسجد کا دورہ کرانے کے بعد مرکزی ہال میں بٹھایا گیا۔ مکرم جواد احمد صاحب مبلغ سلسلہ نے تقریباً دو گھنٹے پر مشتمل نشست میں مہمانوں کو اسلام کے بنیادی اصول اور خصوصاً جماعت احمدیہ کی تعلیمات سے روشناس کروایا۔

دوسرا گھنٹہ مکمل طور پر سوال و جواب کے لیے مختص کیا گیا تھا جس میں مہمانوں کی طرف سے تقریباً بارہ سوالات کیے گئے۔ اختتام پر ملنے والی آراء نہایت حوصلہ افزا تھیں۔ کئی مہمانوں نے کھڑے ہو کر کہا کہ اگر انہیں اسلام کی پُر امن تعلیمات کواسی انداز میں بتایا جاتا تو شاید وہ خود بھی اسلام قبول کرنے کے بارے میں سنجیدگی سے سوچتے۔ سارے وفد نے اس ملاقات پر دلی مسرت کا اظہار کیا اور وعدہ کیا کہ وہ اپنے گھروں اور سماجی حلقوں میں اس تجربے اور حاصل شدہ معلومات کا ذکر کریں گے۔

نشست کے بعد مہمانوں کی تواضع کھانے سے کی گئی۔ اللہ تعالیٰ اس تبلیغی نشست کے مثبت اثرات مرتب فرمائے۔ آمین

(رپورٹ:صفوان احمد ملک۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: اکرا(Accra)، گھانا میں نئے ریجنل ہیڈکوارٹر، مشن ہاؤس اور نئی تعمیرشدہ عظیم الشان ریجنل مسجدآدم پر مشتمل تین منزلہ عمارت کا افتتاح

Related Articles

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button