اَے وے تمام لوگو!جواپنے تئیں میری جماعت شمارکرتے ہو آسمان پرتم اُس وقت میری جماعت شمارکئے جاؤگے جب سچ مچ تقویٰ کی راہوں پرقدم ماروگے۔سواپنی پنج وقتہ نمازوں کوایسے خوف اورحضورسے اداکروکہ گویاتم خداتعالیٰ کودیکھتے ہواوراپنے روزوں کوخداکے لئے صدق کے ساتھ پورے کرو۔ہرایک جوزکوٰۃ کے لائق ہے وہ زکوٰۃ دے اورجس پرحج فرض ہوچکاہے اورکوئی مانع نہیں وہ حج کرے۔ (کشتی نوح،روحانی خزائن جلد۱۹صفحہ۱۵) زکوٰۃ کا نام اسی لئے زکوٰۃ ہے کہ انسان اس کی بجا آوری سے یعنی اپنے مال کو جو اس کو بہت پیارا ہے لِلّٰہ دینے سے بخل کی پلیدی سے پاک ہو جاتا ہے۔ اورجب بخل کی پلیدی جس سے انسان طبعًا بہت تعلق رکھتا ہے انسان کے اندر سے نکل جاتی ہے تو وہ کسی حد تک پاک بن کر خداسے جو اپنی ذات میں پاک ہے ایک مناسبت پیدا کر لیتا ہے۔ (براہین احمدیہ حصہ پنجم، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحہ ۲۰۳ – ۲۰۴) مزید پڑھیں: اسلام میں عورتوں کے حقوق کی حفاظت