حضرت عبداللہ بن عمروؓ روایت کرتے ہیں کہ ایک عورت اپنی بیٹی کو ساتھ لے کر آنحضرتﷺ کی خدمت میں آئی، اس کی بیٹی نے سونے کے دو بھاری کنگن پہنے ہوئے تھے۔ حضورﷺ نے اس عورت سے پوچھا کہ کیاتم ان کی زکوٰۃ بھی دیتی ہو؟ اس نے جواب دیا نہیں۔تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ کیا تُو پسند کرتی ہے کہ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن تجھے ان کے بدلے آگ کےدو کنگن پہنائے؟ راوی کہتے ہیں کہ اس عورت نے دونوں کنگن اتار کر رسول اللہﷺ کے سامنےرکھ دیئے اور بولی یہ اللہ عزوجل اور اس کے رسولﷺ کی خاطر پیش ہیں۔ (سنن ابوداؤد، کتاب الزکوٰۃ، باب الکنزماھووزکوٰۃ الحلی) مزید پڑھیں:دعوتِ الیٰ اللہ کا بہترین اجر